دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ – پاکستان بڑھتے ہوئےتعلیمی رابطے کا خیرمقدم

شیوننگ اوردولت مشترکہ وظائف برطانیہ – پاکستان میں پہلے سے موجود قریبی تعلیمی رابطوں کو مزید مستحکم بناتے ہیں

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Chevening group

برطانوی وزیربرائے پاکستان ٹوبیاس ایلووڈنے ایک استقبالئیے کی میزبانی کی جس میں موجودہ پاکستانی شیوننگ اوردولت مشترکہ اسکالرز، پارلیمانی اراکین اور پاکستان کے رہنما اکھٹا ہوئے۔ استقبالئیے نےتعلیم، شیوننگ اور دولت مشترکہ وظائف اور قریبی برطانیہ – پاکستان دوطرفہ رشتے کی اہمیت کو واضح کیا.

مجموعی طور پر شیوننگ اور دولت مشترکہ کے 2,300 اسکالروں نےبرطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ پاکستان ان ممتاز ملکوں میں سے ایک ہے جہاں گزشتہ سال صرف 20 وظائف کے لئے 3,000 درخواستیں آئیں۔ پاکستان شیوننگ اسکالر شپس کی تعداد اگلے تعلیمی سال کے لئےتین گنا ہوکے 70 ہوگئی ہے جوکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئےتعلیمی رابطوں کی اہمیت کی عکاس ہے.

استقبالئِے میں بات کرتے ہوئے ٹوبیاس ایلووڈ نے کہا:

شیوننگ اوردولت مشترکہ وظائف برطانیہ – پاکستان میں پہلے سے موجود قریبی تعلیمی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے میں ایک اہم کرداراداکرتے ہیں۔ بہتر مستقبل کی تعمیر میں تعلیم ایک طاقتورذریعہ ہے اورمجھے خوشی ہے کہ اتنے ساے پاکستانی برطانیہ کو تعلیم حاصل کرنے کا مقام سمجھتے ہیں۔ مجھے شیوننگ اوردولت مشترکہ وظائف پروگرام پرفخرہےکہ یہ کئی پرجوش اورذہین پاکستانیوں کو برطانیہ لاتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان اسکالرز کا برطانیہ کی یونی ورسٹیوں میں باقی تعلیمی وقت ان کے لئے خوش قسمتی لے کر آئے.

شائع کردہ 20 March 2015