دنیا کی خبروں کی کہانی

شیوننگ المنائ ایسوسی ایشن پاکستان کے پہلے انتخابات

شیوننگ اسکالرشپ پاکستان کے مستقبل کےرہنماوں کوبرطانیہ میں پوسٹ گریجویٹ سند کا موقع فراہم کرتے ہیں۔.

First elections

شیوننگ المنائی ایسوسی ایشن پاکستان نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اپنے پہلے انتخابات منعقد کئے۔اس تقریب میں المنائی کے اراکین اورعبوری ایگزیکیٹو اراکین نے شرکت کی۔ایسوسی ایشن نیٹ ورکنگ کے علاوہ مختلف سماجی، معاشی اور ترقیاتی مسائل کا المنائِی کی قیادت میں حل فراہم کرتی ہے.

شیوننگ اسکالرشپ پاکستان کے مستقبل کےرہنماوں کوبرطانیہ میں پوسٹ گریجویٹ سند کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اپنی وطن واپسی پر وہ 1400 اراکین پر مشتمل مستحکم المنائِ ایسوسی ایشن کمیونٹی کے رکن بن جاتے ہیں.

اس موقع پرعبوری صدرسیف ا لرحمٰن نے کہا:

شیوننگ المنائِ فورم شیوننگ اسکالروں کے لئےایک موثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ مختلف علمی مجالس کا انعقاد کرتے ہیں اوراپنے تجربات سے عوام اور نجی شعبے کو مستفید کرتے ہیں۔ مالی اور لاجسٹکس تعاون فراہم کرنے پربرطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ جو نہ صرف ایسوسی ایشن کے قیام بلکہ معیاری تقاریب منعقد کرنے کے لئے بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کی سبکدوش ہونے والی ایگزیکیٹو کمیٹی کا بھی شکریہ کہ آپ نے فورم کو کامیاب بنایا۔ مجھے امید ہے کہ شیوننگ اسکالرزالمنائی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیتے رہیں گے.”

برطانوی ہائی کمیشن میں شیوننگ پروگرام کے سربراہ اینڈی بیٹسن کا کہنا تھا:

ہم شیوننگ المنائی اوراس کی قابل قدرسرگرمیوں پر نازاں ہیں جو وہ پاکستان کی ترقی کے لئے پہلے ہی انجام دے رہی ہے۔ شیوننگ پروگرام انفرادی اسکالرز کے لئے فوری فوائد کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ دونوں کے لئے طویل مدتی فوائد فراہم کرتا ہے ۔ المنائی ایسوسی ایشن پاکستان ہمارے اسکالرز کے لئے خواہ وہ بیوروکریسی، کاروبار، تعلیم ، توانائی ، میڈیا یا کسی بھی دوسرے شعبے میں کام کررہے ہوں، ایک پلیٹ فارم مہیاکرتی ہے جہاں وہ اپنی آستینیں چڑھا کرکام کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لئے اپنے نظریات میں دوسروں کو شریک کرسکتے ہیں.

ہم جیسے بھی ممکن ہو پاکستان المنائی ایسوسی ایشن کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ میں عبوری اراکین اور صدرکا شکر گزار ہوں اور نئے منتخب صدر اور نائب صدر اور تمام علاقائی سربراہوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ 2016ء میں المنائی کی قیادت میں کچھ زبردست شیوننگ سرگرمیاں دیکھنے کا موقع ملے گا.

رابطہ: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 051 201 2000

شائع کردہ 7 March 2016