دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے باکسر وں کی تربیت کے لیے عامر خان کے منصوبوں کی حمایت۔

دو دفعہ عالمی چیمپین اور موجودہ ڈپلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپین عامر خان اسالم آباد میں ایک باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں تعاون حاصل کرنے کے لیے آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

HC&AmirKhan

The boxing champion Amir Khan presenting his boxing gloves to the British High Commissioner, Philip Barton.

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن (کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈسینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) نے آج پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپین عامرخان سے مالقات کی۔ دو دفعہ عالمی چیمپین اور موجودہ ڈپلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپین عامر خان اسالم آباد میں ایک باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں تعاون حاصل کرنے کے لیے آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے کہا:

“عامر برطانیہ اور پاکستان میں اسپورٹس کے عظیم سفیر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور اسپورٹس کے لیے ہماری مشترکہ لگن “مجھے خوشی ہے کہ عامر پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان صالحیتوں کو تعاون فراہم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عامر خان کی باکسنگ اکیڈمی مستقبل میں بڑی تعداد میں باکسنگ چیمپین پیدا کرے گی۔” ____________________________ رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسالم آباد۔ فون نمبر 0512012000

شائع کردہ 25 August 2015