دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر برطانیہ اور پاکستان میں تجارتی روابط بہتر بنانے کے خواہاں ہیں

پاکستان میں نئے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو - سی ایم جی، نے اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت (ICCI) کے اراکین سے اپنی رہائش گاہ پرملاقات کی.

The British High Commissioner, Mr Thomas Drew CMG with members of the Islamabad Chamber of Commerce and Industries.

British High Commissioner to Pakistan, Thomas Drew CMG talking to ICCI President Mr Atif Ikram Sheikh.

تھامس ڈریونے ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجودہ تجارتی روابط کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کی قیادت (ICCI)کے صدرعاطف اکرام شیخ کررہے تھے اوراس میں اسلام آباد کی تجارتی برادری کی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ ####ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا:

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے بندھن مستحکم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان آنے بعد اس مختصر سے عرصے میں کراچی سے اسلام آباد تک میں نے پہلے ہی کئی شعبوں میں برطانوی سرمایہ کاری کی اچھی مثالیں دیکھ لی ہیں.

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کاروباری تعلقات ہم دونوں ملکوں کی خوشحالی کے لئے اہم ہیں۔ میں چاہتاہوں کہ وہ اور بڑھیں۔ آج پاکستان میں پہلے ہی کئی برطانوی کمپنیاں کام کررہی ہیں اور کئی مزید پاکستانی ایجنٹوں اور تقسیم کنندگان کے ذریعے یہاں کاروبار میں مصروف ہیں۔ میرے فرائض میں سے کچھ حصہ دونوں سمتوں میں کاروبار کو مزید متحرک کرنا ہے۔اس باب میں نیا برٹش بزنس سینٹر بہت بڑا اثاثہ ثابت ہوگا.

یہ پاکستان اور ہمارے تجارتی تعلقات کے لئے بہت کارگروقت ہے۔ سیکیورٹی کی بہترصورتحال، چین – پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور بڑھتے ہوئے برطانیہ- پاکستان کاروباری رابطےسب مل کر پاکستان کے کاروباری شعبے میں ایک انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ ملک بھرمیں اقتصادی نشوونما کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا. رابطہ: پریس اتاشی، برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد tel. 051 201 2000

شائع کردہ 14 April 2016