دنیا کی خبروں کی کہانی

بنگلادیش میں آج انتخابات پربرطانوی ہائی کمشنرکا بیان

رابرٹ گبسن نے امید ظاہرکی ہے کہ آج کے واقعات کے بارے میں تمام جماعتوں کاردعمل قانون کے دائرے میں رہےگا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

برطانوی ہائی کمشنرنےآج سہ پہر مایوسی ظاہر کی کہ بنگلا دیشی نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو سٹی کارپوریشن انتخابات میں اپنے توثیق کردہ امیدواروں کوپولنگ کے درمیان میں حصہ لینے سے روکنا پڑا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ ڈھاکا اورچٹاگانگ میں آج رات اوراگلے چندروز میں تشدداورانتشار کا باعث نہیں بنے گا۔

تمام جماعتوں کویہ یقین دہانی کرنی چاہئیے کہ آج کے واقعات کا ردعمل قانون کے دائرے میں رہے۔ یہ ضروری ہے کہ بے قاعدگی کے تمام الزامات کی تحقیقات تیزی اور غیر جانبداری کے ساتھ ہو۔ اس کی ذمے داری تمام جماعتوں، انتخابی کمیشن اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے کہ انتخابات ایک منظم ماحول میں ہوں تاکہ ووٹروں کو اپنے جمہوری حقوق استعمال کرنے کاموقع ملے۔ جو امیدوارمنتخب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں انہیں دونوں شہروں میں تمام رائے دہندگان کی ضروریات اورخواہشات کی تکمیل کی کوشش کرنا چاہئیے۔

شائع کردہ 28 April 2015
آخری اپ ڈیٹ کردہ 28 April 2015 + show all updates
  1. Minor edited.

  2. First published.