دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار۔

اس سال موسمِ سرما کے دوران گلاسگو سب کے لیے کھیلوں کے بہترین مقابلوں اور ثقافتی اور آرٹس کی دلچسپ تقریبات کا مرکز ہوگا۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
PR Commonwealth Games

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک نے اس سال موسمِ گرما میں برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھیجا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کامن ویلتھ میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس برطانوی ویزے کی کاروائی کے سلسلے میں اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے آج لاہور آئے تھے۔

گلاسگو 2014 کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے تین اگست کے دوران منعقد ہونگے۔ دنیا کے ستّر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً ساڑھے چھ ہزار ایتھلیٹس کھیلوں کے ان یادگار مقابلوں میں حصہ لینگے۔

اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک نے کہا:

ہم ہفتہ دولتِ مشترکہ منا رہے ہیں اور اس سال کا موضوع ‘ٹیم کامن ویلتھ’ دولتِ مشترکہ کے تمام ارکان ممالک کے درمیان دوستی کے جذبے اور مشترکہ مقاصد و اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ دولتِ مشترکہ کے دو رکن ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور برطانیہ کے کئی مضبوط روابط ہیں اور اسپورٹس ان میں سے ایک ہے۔

میں اس ماہ جولائی کے دوران گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے انتہائی خوش قسمتی کی خواہش مند ہوں۔ پاکستان کی ٹیم، ان کے کوچ اور دیگر عملے کے ارکان کی لاہور میں میزبانی کرنا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ لندن اولمپک 2012 کے دوران برطانوی ہائی کمیشن ان میں سے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اس سال موسمِ سرما کے دوران گلاسگو سب کے لیے کھیلوں کے بہترین مقابلوں اور ثقافتی اور آرٹس کی دلچسپ تقریبات کا مرکز ہوگا۔ اس وقت جب کہ پاکستانی کھلاڑی گلاسگو 2014 کےمقابلوں کی تیاری میں مصروف ہیں، میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے کہا:

میں بیقراری سے بیسویں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے آغاز کا منتظر ہوں۔ یہ کھیل نہ صرف سنسنی خیز مقابلے، بلکہ پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے ہمارے کھلاڑیوں کو کئی اقسام کے کھیلوں پر مشتمل دنیا میں منعقد ہونے والے عظیم ترین گیمز میں شرکت کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

انتظار شروع ہوچکا ہے۔ ہمارے کھلاڑی اپنے ویزوں کے حصول کی کاروائی اور دیگر تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس عظیم موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کی کوششیں اور تعاون ان کھیلوں کو مزید دلچسپ بنانے کا باعث بنیں گی۔

• کامن ویلتھ گیمز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کلک کریں


رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد، فون 2884 201 051

شائع کردہ 18 March 2014