دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے لاہور میں ہرمیجسٹی ملکہ عالیہ الزبتھ ثانی کی سالگرہ اور دولتِ مشترکہ کی سربراہی کی تقریبات کا انعقاد

پاکستان بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے آج شام لاہور میں ملکہ عالیہ الزبتھ ثانی کی 87 ویں سالگرہ اوران کی دولت مشترکہ کی 61 ویں سالہ سربراہی کی تقریب منائی۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The British High Commissioner, His Excellency Adam Thomson, and the Chief Guest cut a cake to mark the occasion.

The British High Commissioner, His Excellency Adam Thomson, and the Chief Guest cut a cake to mark the occasion.

تقریب میں تقریبا 600 مہمانوں نے شرکت کی جن میں نگراں وزیر اعلی حکومت پنجاب، سیاسی جماعتوں، سفارتی شعبے سے تعلق رکھنے والے، عسکری، سول سوسائٹی، مقامی ذرائع ابلاغ اور پنجاب کے کاروباری حلقوں کی واضح نمائندگی موجودتھی۔

اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرہز ایکسیلینسی ایڈم تھامسن نے مہمان خصوصی کے ہمراہ کیک کاٹا۔ برطانوی ہائی کمشنر اورمہمان خصوصی نے دونوں ممالک کے سربراہان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

ملکہ عالیہ کی سالگرہ کی تقریبات برطانیہ، پاکستان اوردولت مشترکہ کے دیگرممالک کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ ہرمیجسٹی ملکہ عالیہ الزبتھ ثانی کو برطانوی فرماں روااوردولت مشترکہ کی سربراہ بنے ہوئے 2013ء میں اکسٹھ سال مکمل ہورہے ہیں.

اس سال ملکہ عالیہ نے جمہوریت ، قانون کی حکمرانی ، بہتراسلوب حکمرانی اوراسی طرح کے قانونی نظام کی بنیادی اقدار کے ایک باضابطہ ‘کامن ویلتھ چارٹر’ پر دستخط کئے ہین، جس پر پہلی دفعہ دولت مشترکہ کے تمام ممالک کا اتفاق ہے.

ملکہ عالیہ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہا:

ملکہ عالیہ کی سالگرہ کی تقریبات برطانیہ اور پاکستان کے قریبی تعلقات کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ہے۔ پاکستان ملکہ عالیہ کے ملکہ بننے سے کچھ عرصے قبل ہی معرض وجودمیں آیا اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین لازوال شراکتداری بھی ملکہ عالیہ کے دور میں ہی قائم ہوئی۔اس شراکت داری کی اہمیت اور افادیت مزید مستحکم ہوگی ۔ ہم دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی اورامن و امان کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

یہ سال پاکستان کے لئے اس وجہ سے بھی خصوصی طور پر اہم ہے کیونکہ اس سال ہونے والے عام انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ میں پہلی دفعہ ایک منتخب حکومت اقتدار کی منتقلی آنے والے نئی منتخب عوامی حکومت کوکرے گی۔دولت مشترکہ کے ایک ساتھی ملک،اورایک دوست کی حیثیت سے ہم پاکستانی عوام کے لئے قابل بھروسہ اور قابل قبول انتخابات کے متمنی ہیں جو کہ اس عظیم ملک میں جمہوری تسلسل لے کرآئیں گے.

میں آنے والے بدھ کے دن سے قبل جب بیرونس مارگریٹ تھیچرکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی،برطانیہ اوردولت مشترکہ کے لئے ان کی عظیم خدمات کویاد کرکے انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہونگا۔جیسا کہ ہمارے موجودہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پچھلے ہفتے کہا کہ ہم ایک عظیم وزیراعظم، رہنما اور ایک عظیم برطانوی سے محروم ہوگئے ہیں.’’

شائع کردہ 16 April 2013