تقریر

دولت مشترکہ کے بارے میں برطانیہ کا اندازنظر

ہیوگو سوائرکی دولت مشترکہ اینٹرپرائزاینڈ انوسٹمنٹ کونسل انفرااسٹرکچر سمٹ میں تقریر

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon Hugo Swire

ہیوگو سوائر نے اپنی تقریرمیں کہا:

مجھے یقین ہے کہ آپ کو حکومت کے دولت مشترکہ کے باب میں کمٹ منٹ کا علم ہوگا۔ یہ کہنا جائزہوگا کہ ہم اصلاحات کی ضرورت کے بارے میں متحرک رہے ہیں لیکن ہم نے اکیسویں صدی میں ایک متحرک دولت مشترکہ کا کیس غیر معذرت خواہانہ انداز میں آگے بھی بڑھایا ہے.

کیوں؟ دیکھئیے، کچھ لوگ دولت مشترکہ کو کو اس کی تاریخ کی روشنی میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ واضح طور سے یہ بات اہم صحیح اور صرف اس سال ہم نے پہلی جنگ عظیم میں دولت مشترکہ ممالک کے غیر معمولی کردارکو گلاسگومیں صد سالہ تقریب میں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہماری مشترکہ تاریخ اور دونوں عالمی جنگوں میں اپنی اقدار کے دفاع میں ہمارے مشترک کرداراس تنظیم کے بنیادی پتھر ہیں.

تاہم ہم ان کے ساتھ کلی اتفاق نہیں کرتے جو یہ دلیل دیتے ہیں کہ دولت مشترکہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم مستقبل میں بحیثیت تنظیم اس کی بڑی اہمیت دیکھتے ہیں جو دنیا کی تہائی آبادی پرمحیط ہے اور جو 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی حیرت انگیز تعداد یعنی ایک بلین پر مشتمل ہے۔.

اسی لئے ہم اس میں اتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔اس سال ہم نے اسکاٹش حکومت کے ساتھ شاندار دولت مشترکہ کھیل منعقدکئے۔ ہم نے اس جیسے رنگا رنگ تو نہیں لیکن اہمیت کےاعتبارسے اتنے ہی دوسرے کاموں پر بہت وقت صرف کیا ہےکہ ہمارے ادارے اس مقصد کے لئے موزوں ہیں: سکریٹریٹ اور اگلے چئیرمین ملک مالٹا کے ساتھ دولت مشترکہ سربراہی اجلاسوں میں جدت کے لئے اہم تبدیلیوں پرکام کیا ہے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جاسکے اور پہلی باروزارت خارجہ و دولت مشترکہ میں دولت مشترکہ سفیر کے نئے عہدے کی تخلیق کی ہے جو مجھے بحیثیت وزیر رپورٹ دیا کریں گےتاکہ ہم دولت مشترکہ کے بے حدوسیع ایجنڈا پر قریبی تعاون سے کام کرسکیں۔

اور ہم دولت مشترکہ تجارت میں بھی اپنی سرمایہ کاری بڑھارہے ہیں اوراسی لئے مجھے خوشی ہے کہ ہم اس نئی اورولولہ انگیز تنظیم کی تشکیل میں لارڈمارلینڈ سے تعاون کر سکے ہیں۔

تو یہ سب کیسے کیا جائے؟ تو جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لئے سیاسی عزم، سرمایہ اورمہارت درکار ہوتی ہے۔

سیاسی عزم تو پہلے ہی واضح ہے۔ بہت سے ملک قومی انفرااسٹرکچر منصوبے بنا رہے ہیں، جس کے تحت معاشی ترقی اور مقامی کاروباروں کوآگے بڑھایا جائے گا۔

سرمائے کے لئے، دو ٹوک الفاظ میں کہئیے تو اس کمرے میں موجود ہم میں سے کئی کی قیادت چاہئیے۔ اسی لئے لارڈمارلینڈ نے گزشتہ چند ماہ میں دولت مشترکہ اینٹرپرائزاینڈ انوسٹمنٹ کونسل کی تشکیل میں اتنی محنت کی ہے۔ پھرمہارت کا معاملہ ہے۔ دولت مشترکہ خاندان کے پاس متعلقہ تجربے کی بیش قیمت دولت ہےمثلا :

دنیا کے قدیم ترین صنعتی انفرااسٹرکچرکی تاریخ میں وسیع ترین جدت پیدا کی ہے؛ یا

بھارت کی تیز تریں ترقی اور اس سے پیداہونے والے نئے انفرااسٹرکچر مسائل؛ یا شہری انفرااسٹرکچرمیں سنگا پورکی مہارت۔

یہ مہارت اورتجربہ دولت مشترکہ کے تمام اراکین کے لئے فائدہ مند ہے:

i. دنیا کے قدیم ترین صنعتی انفرااسٹرکچرکی تاریخ میں وسیع ترین جدت پیدا کی ہے؛ یا

ii. بھارت کی تیز ترین ترقی اور اس سے پیداہونے والے نئے انفرااسٹرکچر مسائل؛ یا

iii. شہری انفرااسٹرکچرمیں سنگا پورکی مہارت۔.

یہ مہارت اورتجربہ دولت مشترکہ کے تمام اراکین کے لئے فائدہ مند ہے۔ اگر ہمیں قدم تیز کرنے کےلئے کوئی دلیل چاہئیے تو یہ اعداد و شمارکافی ہیں.

دولت مشترکہ کی تشکیل:

i. دنیا کی چوتھائی خودمختار ریاستوں ؛

ii. دنیا کی تقریبا 30 فی صد آبادی؛

iii. دنیا کے 20 فی آصد زمینی اراضی؛

iv. لیکن مجموعی طور پر دنیا کی کل گھریلومصنوعات کے صرف 14 فی صد پرمشتمل ہے.

اس کامطلب یہ ہے کہ پیش رفت کے لئے زبردست گنجائش موجود ہے۔ اگر ہم انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں تو اس سے ساری دولت مشترکہ میں اس پیش رفت کو قوت ملے گی۔اور اگر ایساہو تو جوآج دولت مشترکہ میں سرمایہ کاری کریں گے وہ اس کے بدلے میں فائدہ بھی اٹھائیں گے۔

مجھے یقین ہے کہ آئندہ دو روز میں ہم کئی تجاویز تشکیل دے سکیں گے اور ہرایک میں شدت سے درکارراستہ اور توانائی کا سلسلہ تعمیر کرنے کا امکان ہوگا۔

لیکن تجاویز سے عملی اقدام تک پہنچنے کے لئے ہمیں قیادت کی ضرورت ہوگی۔

دولت مشترکہ اینٹرپرائزاینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے اراکین کی قیادت۔ سکریٹریٹ کی قیادت۔ دولت مشترکہ حکومتوں کی قیادت۔ لارڈ مارلینڈ مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ اورکونسل 2015 ءاور اس کے بعدکے دولت مشترکہ سربراہی اجلاسوں سے پہلے یہ قیادت فراہم کرسکیں گے۔

اورجیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس میں آپ کو میرا اوربرطانوی حکومت دونوں کا مکمل تعاون حاصل رہے گا.

شائع کردہ 24 November 2014