دنیا کی خبروں کی کہانی

سینئیربرطانوی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی پاکستان کے دورے پر

اپنے دورے کے پہلے دن بیرونس سعیدہ وارثی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Warsi

ان ملاقاتوں میں تجارت اورمعیشت اور شراکتداری کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی،تحفظ، تعلیم اور خوردہ فروشی کے شعبوں میں کی جائے گی.

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

برطانیہ اورپاکستان کے درمیان پہلے ہی بڑے مستحکم رشتے ہیں جو ہمیں باندھتے ہیں۔اس دورے میں میراخاص مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مستحکم تر کرنا ہے.

برطانیہ اورپاکستان کے درمیان مشترک مفادات ہیں اورانہیں مشترکہ خطرات درپیش ہیں۔ یہ ہمارے باہمی مفاد میں ہے کہ ہم وسیع ترامورپرجو تعلیم اور ثقافت سے لے کر معاشی اصلاحات، ترقی اورتحفظ ہیں،مل کرکام کریں.

ایک مستحکم،خوشحال اور جمہوری پاکستان ملک اورخطے کے لئے ناگزیر ہے۔ ہم اپنے دونوں ملکوں کے درمیان اٹوٹ رشتے کو پہلے سے بھی زیادہ ممستحکم کرنے کی توقع رکھتے ہیں.

پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں بیرونس نے کہا:

برطانیہ، پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کررہاہے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدت شراکت داری کے لئے برطانیہ کے کمٹ منٹ کی علامت ہے.

ہمارا دورہ پاکستان کے ساتھ ہماری تجارت کاحجم 2015ء تک 3 بلین پاونڈتک لے جانے کے کمٹ منٹ کی علامت ہے۔ تجارت میں اضافے سےروزگار بڑھے گا اورپاکستان اوربرطانیہ میں ملازمتیں پیدا ہونگی جس سے دونوں ملک زیادہ خوشحال اورمحفوظ ہونگے.

بیرونس سعیدہ وارثی نے نجکاری اورسرمایہ کاری زاہد حامد اورقومی سلامتی اورخارجہ امور کے لئے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی اور پاکستان- برطانیہ کے تجارت اورعلاقائی سلامتی کے مشترکہ تعاون پر بات چیت کی۔ بیرونس نے پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ کے لئے ایک استقبالیہ بھی دیا.

رابطے کے لئے: برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد. ٹیلی فون 5306 500 0300

شائع کردہ 3 October 2013