پریس ریلیز

ترقی پزیردنیا میں لڑکیوں کی معاشی قوت کی آزادی: برطانیہ کاپروگرام

برطانیہ ترقی پزیر دنیا کے کاروباریوں کے ساتھ مل کر کام کررہاہے تاکہ ان کاروباری منصوبوں کے ابتدائی مراحل کو تیز کیا جاسکے جو دنیا کے غریب ترین ملکوں میں لاکھوں لڑکیوں کو تعلیم اورروزگار کے ذریعے اپنی پوری صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ اس کا اعلان آج برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کی وزیرجسٹین گریننگ نے کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

یہ 18 ملین پاؤنڈ کا اختراعی پروگرام جو نائیکے فاؤنڈیشن اوریوایس ایڈکی شراکت میں چلایا جارہاہے، غربت کا شکار200000 لڑکیوں کو مصنوعات اورخدمات فراہم کرے گا تاکہ انہیں سیکھنے، کمانے اور بچت کرنے میں مدد مل سکے.

گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب لڑکیوں کواپنے کاروبارکی تشکیل اور ترقی میں مالی تعاون، عالمی سطح کے تربیت کاروں اورکاروبارکی تخلیق، ڈیزائن، مارکیٹنگ، قانونی معاونت اورمالی تعاون کے ممتاز ماہرین کی مدد حاصل ہوگی.

نئے اسپرنگ (SPRING)پروگرام کے تحت لڑکیوں کو جن مصنوعات کے لئےتعاون فراہم کیا جائیگا اس کی مثالیں یہ ہیں:

  • آمدنی پیداکرنے والی مصنوعات: شمسی توانائی سے چلنے والے چارجنگ پاوربلاکس، مشروبات کی فروخت اور ڈسٹری بیوشن کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والےکولربیگز؛
  • وقت اور محنت بچانے والی مصنوعات جن سے لڑکیوں کو کمانے/ اسکول میں تعلیم جاری رکھنے/ اسکول میں دوبارہ داخلےکا موقع مل سکے تاکہ مستقبل میں ملازمت کے مواقع بہتر ہوں: کم قیمت شمسی لیمپ، پیر سے چلنے والی واشنگ مشینیں، کم قیمت سائیکلیں، سینیٹری مصنوعات؛
  • مالیاتی خدمات: اختراعی بچت/ رقم کی منتقلی، مائیکرو لیزنگ، مائیکروانشورنس.

جسٹین گریننگ نے بتایا: لڑکیوں اورعورتوں کو اپنی کفالت کو بہتر بنانے کاموقع فراہم کرناغربت کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کے لئے لازمی ہے۔اگرلڑکیوں کو تعلیم یا ملازمت سے محروم رکھا جائےیاان پرتشدد ہو توان کی صلاحیت ضائع ہوجاتی ہے.

“لڑکیوں کی معاشی قوت سے کام لیا جائے تو ہم ان کے بچوں کو غربت کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ کاروباروں کو اس میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے جو وہ ضروری مصنوعات اورخدمات فراہم کرنے میں اپنی مہارت اور ہنرکے ذریعے کر سکتے ہیں اورجوخوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے ضروری ہے.”

نائیکے فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہوورڈ ٹیلر کا کہنا ہے: ہم ڈیفڈ اوریوایس ایڈ کی شراکت میں اسپرنگ کا افتتاح کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں.

“یہ ایک زبردست موقع ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے مسئلے کے پائیدارحل کے لئےنجی شعبے اوربین الاقوامی ترقیاتی برادری کے تعاون کی قوت کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ لڑکیوں کے ہاتھ میں ان کی زندگی کےلئےکارآمد مصنوعات تیزرفتاری سے اوراعلی پیمانے پر پہنچانے کے لئے اسپرنگ ایک بہترین کوشش ہے.”

پروگرام کا مقصد2030ء تک 50 ملین ( پانچ کرور) لڑکیوں تک ان مصنوعات کے ساتھ رسائی ہے جن سے ان کا طرززندگی بہتراورتبدیل ہوسکے گا.

کاروباروں کی جانب سے اس سلسلے کی پہلی درخواستیں اگلے سال کے شروع میں طلب کی جائیں گی اورکامیاب امیدواروں کے ساتھ کام اگلے موسم بہار میں شروع ہوجائیگا.

یہ پروگرام کینیا، یوگنڈا اورروانڈا میں شروع کیا جائیگا اورآنے والے سالوں میں پاکستان، بنگلادیش، تنزانیہ،ایتھوپیا اور نیپال تک پھیلایا جائیگا.

شائع کردہ 9 October 2014