دنیا کی خبروں کی کہانی

اسلام آباد میں یوکےان پاکستان کی دوسری سالانہ عوامی نمائش

یوکے ان پاکستان ایسا پلیٹ فارم ہےجو اس تمام خصوصی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جو برطانیہ پاکستان میں تعلیم کے لئے انجام دے رہا ہے۔ جو امتحانات سے لے کر انگریزی زبان تک، اسکولوں، آرٹس اوروظائف تک ہے۔

UK holds the 2nd annual 'UKinPak' Public exhibition in Islamabad

British Deputy High Commissioner, Patrick Moody with Director of British Council in Pakistan, Rosemary Hillhorst and partners

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا:

برطانیہ پاکستان میں تعلیم کے لئے بیرون ملک کسی بھی ملک سے زیادہ خرچ کرتا ہے.

معاشرے کے مختلف حصوں سے جن میں ماہرین علم، میڈیا، حکومت، سفارتی برادری شامل ہے، لوگ اس نمائش میں برٹش کونسل ، برطانوی ہائی کمیشن اوربرٹش بزنس سینٹرکے افسران سے ملے.

پاکستان میں برٹش کونسل کی نئی ڈائریکٹر روزمیری ہل ہارسٹ نے کہا:

تعلیم ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کے لئے دروازے کھولتی ہے تاکہ وہ ان تمام مواقع کو دریافت کرسکیں جو دنیا پیش کرتی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان میں ایک ایسا ماحول اورسرگرمیوں کے لئےکام کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہےجن سے ہمارے نوجوانوں کو کامیابی اور نشوونما کا موقع مل سکے.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا:

مجھے یہ دیکھ کے بڑی خوشی ہے کہ یوکے ان پاکستان کی نمائش ہمارے پاکستان میں تعلیم پرکام کا مکمل احاطہ کرتی ہے ۔ برطانیہ کے لئے پاکستان بدستورسب سے زیادہ ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے۔ برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی - ڈیفڈ پاکستان کی دنیا میں اپنے سب سے بڑے دو طرفہ تعلیمی پروگرام کے ذریعے معاونت کرتا ہے۔ برٹش کونسل نے اسی طرح لاہوراورکراچی میں ابھی حال میں لائبریریاں دوباراقائم کی ہیں اوردنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں پاکستان میں انگریزی زبان کے امتحانات کا انتظام کررہی ہے.

پاکستان میں برطانوی کاروبار کی موجودی جواب ہمیشہ سے زیادہ مستحکم ہےا ور یوکے تجارت و سرمایہ کاری اور ہمارے نئے قائم شدہ برطانوی بزنس سینٹرکے ذریعے ایک سو سے زیادہ برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کام کرتی ہیں اوراس کی معیشت کی معاونت کرتی ہیں.

شائع کردہ 4 October 2016