پاکستان میں اسپتال پرحملے کی برطانیہ نے مذمت کی
وزارت خارجہ کے وزیر برائے ایشیا اوراوقیانوس، الوک شرما نے پاکستان میں اسپتال پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

الوک شرما نے کہا:
مجھے آج کوئٹہ، پاکستان میں ہونے والے حملے کا بہت صدمہ اوردکھ ہوا ہے۔ جانوں کا نقصان بہت گھنا ونا ہے اور میں اس بلاوجہ تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسپتال کے ایمرجنسی شعبے پرکیا گیا .
میری ہمدردیاں اس اندوہناک اقدام کے نتیجے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کے خاندانوں اوردوستوں کے ساتھ ہیں۔ برطانیہ حکومت پاکستان اورعوام کے ساتھ کھڑے رہ کردہشت گردی کے اس مشترکہ خطرے کا مقابلہ کررہا ہے.
مزید معلومات
الوک شرما ٹوئٹر پر @AlokSharma_RDG
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک