دنیا کی خبروں کی کہانی

پاکستان- برطانیہ: ہتھیاروں کا کنٹرول، عدم پھیلاؤ اورتخفیف اسلحہ مشاورت

پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سکریٹری برائے اقوام متحدہ اوراقتصادی تعاون، تسنیم اسلم نےمشاورت کی قیادت کی جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ میں منعقدہوئی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British High Commission Islamabad

پاکستان- برطانیہ: ہتھیاروں کا کنٹرول، عدم پھیلاؤ اورتخفیف اسلحہ پرمشاورت کا تیسرا دوراسلام آباد میں 7 فروری 2014ء کو ہوا۔ پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سکریٹری برائے اقوام متحدہ اوراقتصادی تعاون تسنیم اسلم نےمشاورت کی قیادت کی۔ برطانوی وزارت خارجہ کے وفد کی قائد سارہ میکنتوش تھیں جو ڈائریکٹربرائے دفاع اورقومی سلامتی ہیں.

مذاکرات خوشگواراوردوستانہ ماحول میں ہوئے۔ دونوں جانب سے عالمی ہتھیارکنٹرول، عدم پھیلاؤ اورتخفیف اسلحہ کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفود نے علاقائی اورتزویری استحکام کو برقراررکھنے سے متعلق امورپراوردوطرفہ حلقہ اثراورکثیر طرفہ فورموں میں متعلقہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا.

دونوں جانب سے مذاکرات کو مفید قراردیا گیا اورانہوں نے چوتھے راؤنڈ کے لندن میں انعقاد کرنے اورباہم مناسب تاریخ طے کرنے پر اتفاق کیا.

شائع کردہ 10 February 2014