خبروں کی کہانی

رمضان المبارک 2014ء: نک کلیگ کا پیغام

نائب وزیراعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام کے لئے ایک وڈیو ریکارڈ کروایا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

رمضان المبارک: نک کلیگ کا پیغام

وڈیو پیغام کا متن

ہم اسلامی کیلنڈر کے مقدس ترین ماہ کا آغاز کرہے ہیں،جب یہاں برطانیہ اوردنیا بھرمیں لوگ رمضان کا استقبال کریں گے۔اگر آپ بھی ان خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو صبح سورج طلوع ہونے سے رات سورج غروب ہونے تک روزہ رکھیں گے تو مجھے آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس سال دنوں کے طویل ترین ہونے کی وجہ سے یہ رمضان کتنا بڑا چیلنج ہوگا.

میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے کئی کے لئے روزہ جوکہ اسلام کا ایک لازمی ستون ہے، ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ دنیا کے غریب اور محروم ترین افراد کی روزانہ جدوجہد کو ذہن میں رکھیں۔ میرے لئے یہ وہ جذ بہ ہے جو اسلام کی روح ہے۔ یہ دوسروں کی دیکھ بھال کی گہری خواہش ہے۔ اور یہ اجتماعی اور انفرادی طور سے سب کچھ کرنے کا وہ احساس ہے، جو آپ کے ارد گرد کی دنیا کو مزید خوشحال اور پرامن مقام بنانا چاہتا ہے.

میں آپ سب کے اس قدر بیش بہا کردار پر جو آپ برطانوی معاشرے میں اور اس سے باہر، رمضان المبارک میں اور سارا سال ادا کرتے ہیں،آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں.

میں آپ سب کے اس قدر بیش بہا کردار پر جو آپ برطانوی معاشرے میں اور اس سے باہر، رمضان المبارک میں اور سارا سال ادا کرتے ہیں،آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں.

شائع کردہ 27 June 2014