خبروں کی کہانی

عالمی یوم خواتین 2014ء پرنک کلیگ کاپیغام

نائب وزیراعظم نے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین 2014ء کے موقع پراس کی حمایت میں ایک وڈیوریکارڈ کروایا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

عالمی یوم خواتین: پرنک کلیگ کاپیغام

ٹرانسکرپٹ:

میں زندگی بھرکتنی ہی خواتین کی ہمت، کامیابی اورعزم سے متاثر ہوا ہوں،ان میں دوست، خاندان اورساتھی سب خواتین شامل ہیں.

عالمی یوم خواتین ایک موقع ہے ہم سب کے لئے بآواز بلند اورایک ساتھ مل کر مزید مساوات کی،جہاں بھی اس کی ضرورت ہو، حمایت کرنے کا۔اور 2010ء سے اتحادی حکومت برطانیہ کوایک عادل معاشرہ بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے: جہاں ہر شخص کامیاب ہوسکے خواہ وہ کسی صنف، پس منظریا حالات سے تعلق رکھتا ہو.

اس میں والدین کے لئے چھٹیوں کا سلسلہ آجاتا ہے۔ چنانچہ ہم اگلے سال اپریل سے جومائیں بچے کی پیدائش کے بعد جلد کام پر واپس آنا چاہتی ہوں وہ آسکتی ہیں اور ان کے شریک حیات اپنی باقی چھٹیاں اور تنخواہ استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم بچوں کی دیکھ بھال کی قابل برداشت اوراعلی معیاری سہولیات تک دسترس کو بہتر بنارہے ہیں تاکہ تنگ دست خاندان فائدہ اٹھا سکیں.

ہم پنشن نظام کوبھی تبدیل کررہے ہیں تاکہ وہ خواتین کے لئے منصفانہ ہو اور ہم نے ٹیکس کتوتی متعارف کی ہے جس سے لاکھوں خواتین کی جیب میں رقم واپس ڈالنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ہم مزید خواتین کو بورڈ روم میں لانے کے لئے کام کررہے ہیں اور ان خواتین کی ہمت افزائی کررہے ہیں جن کے پاس اپنی کمپنی شروع کرنے کے لئے کوئی اچھا آئیڈیا ہے.

زیادہ وسیع معنی میں ہم دنیا بھر میں مزید عورتوں اور لڑکیوں کو زیادہ انتخاب اوراپنی زندگی پر زیادہ اختیارکا موقع دئیے جانے کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ہم مزید نو عمر لڑکیوں کے اسکول میں داخلے میں مدد، عورتوں کے جنسی اعضا کی قطع وبرید جیسی قبیح روایت کے خاتمے کی جدوجہداورعورتوں کی انصاف تک رسائی میں بہتری کے لئے کام کررہے ہیں.

میں اپنی پارٹی اور حکومت دونوں میں اس کاز کو آگے بڑھانے کا عزم رکھتاہوں.

یہ اس سال عالمی یوم خواتین پراورآئندہ کے لئے میرا عہد ہے۔ ہم مل کرمقامی، قومی اورعالمی سطح پر تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ ہر شخص کو اپنی خواہش کے مطابق پرمسرت، صحتمندانہ اور کامیاب زندگی کا مساوی موقع مل سکے.

شائع کردہ 7 March 2014