خبروں کی کہانی

نک کلیگ کی صدرمحمودعباس سے ملاقات

'امن واحد حل ہے' نائب وزیراعظم نے فلسطینی صدرسے ملاقات کےبعد کہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Deputy Prime Minister with President Abbas

The Deputy Prime Minister Nick Clegg talks with President Abbas. Photo: Crown Copyright.

نائب وزیراعظم نک کلیگ اورفلسطینی صدر محمود عباس نے آج لندن میں ملاقات کی.

انہوں نے مشرق وسطی امن عمل اور مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا.

نائب وزیراعظم نے کہا:

ہمیشہ کی طرح میں صدرعباس کی جرآت اورعزم کا مداح ہوں جو امن عمل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے کے ضمن میں ہے۔ برطانیہ ایک مستحکم اور خودمختار فلسطینی ریاست اور ایک محفوظ اسرائیل کے لئے کوشش کی بھرپورپشت پناہی کرتا ہے.

امن ہی واحد حل ہے اور میں تمام فریقین پراس کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے زور دیتا ہوں۔ نئے مقبوضات کی تعمیرروکنے کے لئے میں صدر کی مسلسل تشویش میں شریک ہوں.

ہم اسرائیل- فلسطینی مذاکراتی عمل کی مسلسل اورمکمل پشت پناہی کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں حقیقی اور دیرپا امن قائم ہوسکے۔’’

شائع کردہ 14 May 2014