پریس ریلیز

ہر 2 منٹ میں ایک بچے کی جان بچانے کےلئے نئی عالمی امیونائزیشن سے برطانوی تعاون

گاوی کی امداد کی ذمہ داری لاکھوں لوگوں کو دنیا کی سب سے زیادہ مہلک بیماریوں سے بچا ؤ میں مدد دے گی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
5-month-old Mohamed gets his second dose of pneumococcal conjugate vaccine. Picture: Doune Porter/GAVI Alliance.

5-month-old Mohamed gets his second dose of pneumococcal conjugate vaccine. Picture: Doune Porter/GAVI Alliance.

برطانیہ، ویکسین اتحاد جو کہ گاوی کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ذریعے غریب ممالک میں عالمی امیونائزیشن کی حمایت جاری رکھے گا جس سے گردن توڑ بخار، اسہال کی بیماری اور نمو نیا، جیسی مہلک بیماریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی.

برطانیہ کی گاوی کی حمایت سے سستی اور موثر امیونائزیشن پروگراموں کی بدولت 14 لاکھ بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں گی یعنی ہر دو منٹ میں ایک بچے کی جان بچائی جا سکے گی.

2016ء سے 2020ء تک کے عرصے کے دوران برطانیہ گاوی میں سرمایہ کاری سے:

  • اضافی 76 ملین بچوں کو مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی قطروں کے پروگرام تک رسائی ملے گی.

  • وسیع پیمانے پر ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسین کی فراہمی میں اضافہ جو خواتین اور لڑکیوں کو سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے کارآمد ہوتا ہے

  • مجموعی طور پر گاوی کو برطانیہ کی حمایت سے 2016 ء اور 2020 ء تک کے درمیان ڈیڑھ ارب حفاظتی ٹیکے اور 50 لاکھ جانیں بچانے میں مدد ملے گی ۔ ان کو امید ہے کے ان اقدامات سے ان بچوں کا تناسب 10 گنا بڑھ کر 10 فی صد ہوجائےگا جن کو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کنندہ 11 ویکسین لگ چکی ہوں گی.

جسٹن گریننگ نے کہا:

دنیا کی سب سے جان لیوا اور کمزور کرنے والی بیماریوں میں سے کچھ کو ٹیکے کے ذریعے مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے ۔ گاوی میں ٹیکوں کے ذریعے برطانیہ کی سرمایہ کاری پہلے ہی لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچا چکی ہے اوربچوں کی عالمی اموات کی کمی میں اہم کردار ادا کیا ہے.

امیونائزیشن میں سرمایہ کاری زندگیاں بچانے اور معیار زندگی، صحت اور عالمی معیشت کو بہتر بنانے کے مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے حق میں یہی بہتر ہو گا کہ ہم دنیا بھر کے بچوں کو محفوظ ترین اور جدید ترین ٹیکے لگانے کے کام میں اپنی رفتار برقرار رکھیں. وزارت خزانہ کے چیف سیکریٹری ڈینی االیگزانڈر نے کہا:

برطانیہ ترقی پزیر ممالک کو ایبولا کے خلاف مہم اور لڑکیوں کی پڑھائی جیسے کاموں میں مدد فراہم کرنے میں عالمی لیڈر ہے جیسا کہ ویکسین اتحاد کے ذریعے 14 لاکھ جانیں بچانے کا ذمہ لینے کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے.

میں نے بین الاقوامی امداد پر خرچ کرنے کو ترجیح دی ہے کیونکہ یہ نہ صرف لاکھوں جانیں بچائے گی بلکہ برطانیہ کا عالمی برادری میں اعلی مقام برقرار رکھنے میں اور عالمی خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد کرے گی جو ہم سب کے حق میں بہتر ہے.

2016 سے 2020 کے 5 سالوں میں برطانیہ گاوی میں تقریباً 1 بلین پاؤنڈ سرمایہ لگائے گا جب دوسرے ممالک کی مدد سے گاوی کا 7.5 بلین پاؤنڈ کا ہدف پورا ہو گا.

گاوی مستقبل میں ایبولا ویکسین کے لیے سرمائے کی فراہمی اور پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.

ایڈیٹر حضرات کے لیے نوٹس

  1. برطانیہ کی گاوی کی نئی امداد 2016 سے 2020 کے 5 سالوں میں تقریباً 1 بلین پاؤنڈ ہو گی.
  2. گاوی 2000ء میں بننے والا ایک عالمی ویکسین اتحاد ہے جو سرکاری اور نجی شعبوں کی شراکت سے دنیا کے غریب ترین ملکوں میں بچوں کو مساوی طور پر نئی اور کم استعمال کی ہوئی ویکسین کی فراہمی کے باہمی ہدف کو حاصل کرے گا۔ اس وقت سے اب تک گاوی نے 440 ملین مزید بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں اور6 ملین اموات کو روکا ہے.
  3. گاوی 2000ء میں بننے والا ایک عالمی ویکسین اتحاد ہے جو سرکاری اور نجی شعبوں کی شراکت سے دنیا کے غریب ترین ملکوں میں بچوں کو مساوی طور پر نئی اور کم استعمال کی ہوئی ویکسین کی فراہمی کے باہمی ہدف کو حاصل کرے گا۔ اس وقت سے اب تک گاوی نے 440 ملین مزید بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں اور6 ملین اموات کو روکا ہے.
  4. برطانیہ نے اس صورت میں 2016 سے 2020 تک گاوی کو1 بلین پاؤنڈ دینے کا عزم کیا ہے جب باقی بھی گاوی کے 7.5 بلین کے ذخیرہ کاری ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ برطانیہ کے تجددانہ طریقوں اپنانے سے گاوی کو اضافی440 ملین کی امداد ملے گی.

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

شائع کردہ 27 November 2014