دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ویزے کی فیس کیے لیے آن لائن ادائیگی کی سہولت

پیر 16 دسمبر سے برطانوی ویزے کے حصول کے خواہش مند افراد ویزے کی درخواست آن لائن دائر کرنے کے علاوہ ویزا فیس کی ادائیگی بھی ایک آن لائن سسٹم کے تحت کرینگے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Online Payment for Visa

Online Payment for Visa

پاکستان میں برطانوی ویزے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ تبدیلی برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ویزا کی درخواستوں کے عمل کو مزید باسہولت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

درخواست گذار ماسٹر اور ویزا کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے برطانوی ویزا فیس کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ادائیگی کے لیے متبادل صورت ای- والٹ اسکرِل سروس (e-wallet Skrill service) بھی ہے۔ ویزے کی فیس برطانوی پائونڈ اسٹرلنگ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کی سربراہ مارگریٹ پیرٹریڈج (Margaret Partridge) نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہر سال چودہ لاکھ (1.4 million) سفر اختیار کیے جاتے ہیں۔ پوری دنیا کے ممالک میں جاری کیے جانے والے برطانوی ویزا کی پانچویں بڑی تعداد پاکستان میں جاری کی جاتی ہے

یہ پیش رفت برطانوی حکومت کے ‘ڈیجٹل بائے ڈیفالٹ انیشئیوٹو’ (Digital by Default initiative) کا حصہ ہے اور اخراجات میں کمی کا باعث بن کر ویزا فیس کو کم از کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ طریقہ ویزا کے درخواست گذاروں کے لیے محفوظ اور باسہولت ہے کیونکہ ویزا کے عمل کے دوران فیس کی نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑیگی

ہم پاکستان میں ایک معیاری ویزا سروس فراہم کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ برطانوی ویزا کے پاکستانی خواہش مند افراد کی جانب سے 2012 / 2013 کے دوران موصول ہونے والی ایک لاکھ بائیس ہزار ویزا درخواستیں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا واضح ثبوت ہیں

برطانیہ میں پاکستان کے لیے کاروبار اور سیرو سیاحت کے مواقع موجود ہیں اور ہماری یونیورسٹیاں لائق اور درخشاں طلباء کے لیے انتہائی کشش رکھتی ہیں.

تفصیلات

برطانوی ویزا آن لائن سروس کے بارے میں تفصیلات (https://www.gov.uk/government/world/pakistan)[ویب سائٹ] پر موجود ہیں۔

رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون 051 201 2884

شائع کردہ 16 December 2013