پریس ریلیز

دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس کی تیاری کے لئےوزرائے خارجہ کی میٹنگ

نومبرمیں کولمبو میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس سے دو ماہ پہلے وزرائے خارجہ کی سالانہ میٹنگ ایک اہم سنگ میل ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیرمملکت برائے دولت مشترکہ ہیوگو سوائرنے نیویارک میں دولت مشترکہ وزرائے خارجہ میٹنگ میں برطانیہ کی نمائندگی کی.

وزرائے خارجہ کو:

  • دولت مشترکہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے جمہوریت اور گڈآفسز پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا;

  • اصلاحات کے لئےسفارشات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جن پرسربراہان نے پرتھ میں اتفاق کیا تھا; اور

  • سربراہان مملکت کے اگلے اجلاس کی تیاری اورامکانی نتائج پر گفتگو کی.

ہیوگوسوائر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

دولت مشترکہ وزرائے خارجہ میٹنگ میں ایک بار پھربرطانیہ کی نمائندگی کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس میں دوماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہےاور یہ دولت مشترکہ کے وزرا کے لئے ایک اہم موقع تھا کہ وہ پرتھ کانفرنس 2011ء کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں اور دولت مشترکہ کے لئے اپنے مشترکہ توقعات پر غور کریں.

دولت مشترکہ کے لئے یہ سال اہم سال رہا ہےجس میں مارچ میں ملکہ عالیہ نے دولت مشترکہ چارٹر پر دستخط کئے۔ چونسٹھ سال کی تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ کی ایک واحد دستاویز تنظیم کی بنیادی اقداراوراس کے اراکین کے عزائم کا تعین کررہی ہے۔اراکین نے دولت مشترکہ سکریٹریٹ کے لئےایک نئے تزویری منصوبےپر بھی اتفاق کیا جو اگلے تین سال کے لئے اس کے فرائض کی رہنمائی کرتا ہے.

تاہم ہم نے یہ تسلیم کیا کہ آئندہ بڑے مسائل کاسامنا کرناہوگا۔ سری لنکامیں چوگھم کے انعقاد کے فیصلے نے چند سوالوں کو جنم دیا ہے جو دولت مشترکہ کے اپنی بنیادی اقداراورساکھ سے وابستگی کے بارے میں ہیں۔ میرا پختہ یقین ہے اورمیں نے دولت مشترکہ کے اپنے ہم منصبوں پرآج کی میٹنگ میں واضح بھی کردیا ہے کہ اراکین پراس کی اقدارکو جن پر ہم نے دولت مشترکہ چارٹرمیں اتفاق کیا ہے، سربلند رکھنے کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ آنے والے مہینوں میں دولت مشترکہ کو اس کام کے آگے بڑھانے کا شاندار موقع ہے جسے ہم پہلے ہی شروع کر چکے ہیں۔ ہمیں پرعزم رہنا چاہئیےتاہم ان شعبوں پر توجہ دینا چاہئِے جن سے ہم عالمی اسٹیج پر حقیقی اقدار کا اضافہ کر سکیں.

مزید معلومات

وزارت خارجہ کے وزیر ہیوگو سوائر ٹوئٹر پر @HugoSwire

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 26 September 2013