برطانوی وزیربرائے پاکستان کی جانب سے انتخابی عمل کی شروعات کا خیر مقدم
پاکستان کے عوام کو بہت فخر ہوگا کہ ان کی قومی اسمبلی نے اپنی مدت پہلی بار پوری کرلی ہے

Baroness Sayeeda Warsi welcomes start of the electoral process
نگراں وزیراعظم کی تقرری پرتبصرہ کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہاکہ
پاکستان کے عوام کو بہت فخر ہوگا کہ ان کی قومی اسمبلی نے اپنی مدت پہلی بار پوری کرلی ہے اور ایک عبوری نگراں وزیراعظم مقرر کردئیے گئے ہیں۔جو انتخابات کے 11مئی 2013ء کو انعقادتک کام کریں گے۔یہ انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔پہلی بار مکمل پارلیمانی مدت کے بعدسویلین حکومتوں کے درمیاں اقتدار کی منتقلی دیکھنے میں آئے گی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ انتخابات ایک مستحکم، پائیدار اور جمہوری پاکستان کی راہ پرایک اہم قدم ثابت ہونگےاور میں 11مئی کو ایک معتبر اورقابل قبول انتخابات کی منتظرہوں