خبروں کی کہانی

بیرون ملک پاسپورٹ کی گمشدگی سے برطانویوں کو سالانہ50 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان

ہزاروں برطانوی شہری ہرماہ ہنگامی سفری کاغذات کی قیمت ادا کرتے ہیں تاکہ پاسپورٹ کا متبادل حاصل کرسکیں

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
creative commons

اپنے پاسپورٹ کوگلاس یا چائے کا کپ رکھنے کے کوسٹریا نوٹ بک کی طرح استعمال کرنا یا کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں دھودیناان چندوجوہ میں سے ہیں جن کی وجہ سے چھٹیاں گزارنے بیرون جانے والے برطانوی ہرسال لاکھوں پاؤنڈ ہنگامی سفری کاغذات پر خرچ کررہے ہیں جو اس وقت جاری کئے جاتے ہیں جب پاسپورٹ بیرون ملک کھو جائیں، چوری ہوجائیں یا خراب ہو جائیں.

اور یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ ایسے کیس جنہیں بچایا جاسکتا تھا 2012ء سے 2013ء میں کئی گنا بڑھ گئے اورمدت ختم ہوجانے یا خراب ہوجانےوالےپاسپورٹ کی جگہ ہنگامی سفری کاغذات جاری کرنے کی تعداد میں 300 فی صد اضافہ ہوا.

وزارت خارجہ (FCO)لوگوں کو تلقین کررہی ہے کہ وہ وقت بچانے، پریشانی سے محفوظ رہنے اورہنگامی سفری کاغذات پر خرچ کرنے سےبچنے کے لئے اس سال تعطیلات کے دوران اپنے پاسپورٹوں کی حفاظت کریں.

یہ سفری کاغذات حاصل کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں جس کاانحصارمقامی حالات پر ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپکوپولیس رپورٹ حاصل کرنا پڑے، پاسپورٹ فوٹو بنوانا پڑیں اورظاہر ہے کہ قریبی برطانوی سفارتخانے تک آنا جانا پڑے۔ اس کے بعد شاید آپ کو اپنے سفر کے لئے کسی ویزا کی ضرورت بھی ہو۔ پاسپورٹ دوبارابنوانے میں 200 پاؤنڈ لگ سکتے ہیں۔ ان اخراجات کا دائرہ پھیل سکتا ہے اگرآپ کواپنی چھٹیوں کا پلان تبدیل کرنا پڑے، اس لئے آپ کو چاہئیے کہ جانے سے پہلے اپنی جامع سفری انشورنس ضرور کروائیں.

  • دنیا بھر میں ہرروز تقریبا 80 برطانوی شہریوں کو ہنگامی سفری کاغذات جاری کئے جاتے ہیں، صرف گزشتہ برس 28783 جاری کئے گئے

بیرون ملک اپنے پاسپورٹ کیسے محفوظ رکھیں

  • اپنے پاسپورٹ کی قدر کریں اوراس کی حفاظت کریں

  • اپنے پاسپورٹ کو ساتھ رکھنابعض اوقات محفوظ نہیں ہوتا، ممکن ہو تواسے کہیں سیف میں بند کردیا کیجئیے

  • اپنے پاسپورٹ کی دو فوٹو کاپیاں بنواکر ایک اپنے کسی دوست یا عزیز کے پاس رکھوادیجئیے اور ایک ساتھ رکھئیے یا آن لائن پر سیکیورڈڈیٹامحفوظ کرلیجئیے

  • جہاں ممکن ہو اس فوٹو کاپی کو اپنی شناخت کے لئے استعمال کیجئیے مثلا رات کو کہیں نکلتے وقت

  • اپنے پاسپورٹ کی مدت کا خیال رکھئیے

  • کچھ ملکوں کے لئے آپ کے پاسپورٹ کی مدت اختتام میں چھ ماہ باقی ہونا ضروری ہے، جانے سے پہلے اینٹری کی شرائط غور سے دیکھئیے

وزارت خارجہ کی پیش کش انفوگراف.

گرمیوں کی تعطیلات میں پاسپورٹ کی حفاظت کے لئے یہ کارٹون بنایا گیا ہے.

اپنے پاسپورٹ کی حفاظت کیجئیے

بیرون ملک موسیقی کی تقریبات میں پاسپورٹ گم کردینے سے بچنے کے لئے یہ وڈیو دیکھئیے:

موسیقی کی تقریب سے لطف اٹھائیے

شائع کردہ 1 August 2013