خبروں کی کہانی

عالمی یوم نسواں 2015ء: نک کلیگ کا پیغام

نائب وزیراعظم نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر ایک وڈیو پیغام میں سب کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

عالمی یوم نسواں 2015ء: نک کلیگ کا پیغام

مکمل پیغام

ملالہ یوسف زئی، فہمہ محمد، ایما واٹسن اورنمکو علی یہ ان کمال کی لڑکیوں اورعورتوں کی محض چند مثالیں ہیں جودنیا بھر میں صنفی مساوات کے لئے کھڑی ہیں اورآواز بلند کرہی ہیں۔

وہ چاہتی ہیں کہ ہر مرد وعورت کووہ ملے جس کے وہ حقدار ہیں یعنی اچھی معیاری تعلیم، خود انتخاب کی آزادی اوربغیر کسی خوف، امتیاز یا تشدد کے جینے کا موقع۔

ہم نے گزشتہ چند عشروں میں ترقی کے لئے، عالمی غربت میں کمی اوربیماریوں کے علاج کے لئے قدم آگے بڑھائے ہیں اس کے باوجود مساوات کے لئے جدوجہد جاری ہے۔اور ہمیں وہ پرامن، خوشحال اورمنصفانہ دنیا اس وقت تک نہیں مل سکتی جب تک ہم اس جدوجہد میں کامیاب نہ ہوجائیں. عالمی یوم نسواں 2015ء منانے کے لئے یکجاہوکےہم اپنی آوازوں کو: خواتین کی ہرشعبے جیسے، تعلیم، کاروبار، سیاست اور وسیع معاشرے میں کامیابیوں اورلاکھوں مزیدخواتین اور لڑکیوں کے لئے ایسے ہی مواقع کے حصول کے لئے عالمی کوششش کے لئے مزید بلند کرسکتے ہیں.

برطانوی حکومت، میری جماعت اورمیں اسے ممکن بنانے کے لئے ہرممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔ ہم ان فرسودہ، متعصبانہ روایات کو ختم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جو بہت طویل عرصے سے بے شمارلڑکیوں اورعورتوں کو آوازاٹھانے اور اپنی زندگی پر اختیار دینے سے روکتی آئی ہیں۔

اس میں صنفی بنیاد پر تشدد جیسے نسوانی جنسی اعضا کی قطع و بریدکے خلاف کارروائی شامل ہے۔ ہم اس ایک نسل میں دنیا بھر سے اس کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس کے لئے ملک میں اور بیرون ملک سرمایہ کاری اورتعاون فراہم کررہے ہیں۔

اس سال عالمی یوم نسواں کا موضوع ہے ‘‘اسے کردکھائیے’‘۔ لہذا ہماری مدد کیجئیے خواہ وہ مہم میں حصہ لے کے، عطیات جمع کرکے یا دوسروں کوشمولت کے لئے آمادہ کرکے۔

ہم مل جل کرفرق پیدا کرسکتے ہیں، یہ یقینی بناسکتے ہیں کہ ہرفرد خواہ وہ کسی جنس یا ماحول سے تعلق رکھتا ہو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرسکتا ہے.

شائع کردہ 6 March 2015