دنیا کی خبروں کی کہانی

بھارت اوربرطانیہ مل کرعظیم کام کررہے ہیں

وزرائےاعظم نریندرمودی اورڈیوڈکیمرون نے بھارت اوربرطانیہ کے درمیان عظیم تعاون (GREAT Collaborations) مہم کامشترکہ خیرمقدم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیراعظم نریندرمودی کی دنیا سے ‘بھارت میں بنائیے’ (Make in India)کی اپیل کے جواب میں برطانیہ اوربھارت کے درمیان عظیم تعاون کو منانے اور متحرک کرنے کے لئے برطانیہ ایک مہم شروع کررہا ہے۔ یہ مہم تعاون کے ان امورکو عیاں کرے گی اورفروغ دے گی جودونوں ملکوں کو ایسے شعبوں میں جیسے توانائی، طبی صحت، اعلی مینوفیکچرنگ، مالیاتی خدمات اور انفرااسٹرکچرمیں درکار ہیں.

پہلاشو کیس ‘ عظیم تعاون’ کا برطانیہ کی بی پی پی ایل سی(BP) اور بھارت کے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ(RIL)کے درمیان شراکت داری ہے جو توانائی کی بے پناہ ضرورت کے لئے اس کی پیداوارکے لئے ہے.

بی پی نے 2011ء میں ابتدائی سات بلین ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی اور بی پی اورریلائنس اب گہرے پانی کے اندر 2016ء تک توانائی کی دریافت اورپیداوارپر 1.5 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں سے اب تک 50فی صد خرچ کئے جاچکے ہیں.

ان کی شراکت داری سے بی پی کی ٹیکنالوجی اورمہارت، ریلائنس کی عمل درآمدی اور انتظامی استعداد مل جل کردو اہم دریافتوں اور اضافی پیداوارمیں منتج ہوچکی ہیں۔ ریگولیٹری فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بی پی اور ریلائنس مزید10 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے بھارت میں پہلی بار 4 -3 ٹریلین مربع فٹ گیس نئی فیلڈ سے پیدا کرے گی.

اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

مجھے بھارت سے برطانیہ کے بندھنوں کی گہرائی اوروسعت پر فخر ہے۔ سٹینڈرڈچارٹر، جی ایس کے، ہندوستان یونی لیور، بی پی، اور ووڈا فون جیسی برطانوی کمپنیاں کئی عشروں سے بھارت میں مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں۔ اور ٹاٹا، مہندرا اور سپلا (CIPLA)برطانیہ اور بھارت میں کام کررہی ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہورہا ہے.

اس مہم کے ذریعے ہم تمام ان شعبوں میں جن میں ہم کام کررہے ہیں، عظیم تعاون جیسی مزید تحریک اورشوکیس لانا چاہتے ہیں۔اس سے وزیراعظم نریندر مودی کی ‘بھارت میں بنائیے’ مہم کو تقویت ملے گی اور بھارت اوربرطانیہ کی عظیم تخلیقات کو فروغ ہوگا.

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا:

مجھے خوشی ہے کہ برطانوی صنعت اپنی حکومت کے تعاون سے ہماری اپیل ‘بھارت میں بنائیے’ کا گرمجوشی سے ساتھ دے رہی ہے۔ برطانیہ ہمارے مضبوط ترین اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہےاور بھارت میں ممتاز سرمایہ کاررہا ہے۔ برطانیہ ٹیکنلوجی اوراختراع میں اپنی مہارت کے لئے مشہور ہے۔ بھارت اپنی مارکیٹوں، ہنرمند انسانی وسائل، مسابقتی معاشی ماحول اور بہترمحل وقوع کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے.

ہمارے کاروبار جمہوری ریاست، قانون کی حکمرانی، زبان اورانتظامی روایات کی پاسداری کے جانے پہچانے ماحول میں کام کرتے ہیں۔ کامیاب شراکت داریاں قائم کرنے کے لئےاس سے ایک ناقابل شکست تال میل بنتا ہے جو دونوں ملکوں کے لئے بے پناہ فوائد پیدا کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارت کا نیا سرمایہ کاری ماحول، مزید برطانوی کمپنیوں میں بھارت میں صنعتی مراکز قائم کرنے کی کشش پیداکرے گا.

ہمیں دیکھئیےٹوئٹر, فیس بک, فلکر, سٹوری فائی, ایوینٹ برائٹ, بلاگس, فور اسکوائر, یوٹیوب

اردوٹوئٹریوکےاردو

فیس بک اردو

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 10 January 2015