سکریٹری خارجہ کی صدر محمودعباس سے بات چیت
فلپ ہیمنڈ نے صدر محمودعباس سے بات کی ہے اور غزہ میں المناک جانی نقصان اور انسانی صورتحال پرتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے:
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے صدر محمودعباس سے دو روزقبل بات کرکے غزہ میں المناک جانی نقصان اور انسانی صورتحال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صدر عباس کے اس کردار کو سراہا جو انہوں نے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے لئے ادا کیا ہے۔ برطانیہ یقین رکھتا ہےکہ صدر محمود عباس کی قیادت، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں واپسی کی طرح بڑی اہم ہے.
سکریٹری خارجہ نے برطانیہ کی 15 ملین پاؤنڈ کی ہنگامی انسانی امداد کے کمٹ منٹ کی توثیق کی اور واضح کیا کہ برطانیہ تمام حقیقی وجوہات کا سدباب چاہتا ہے۔ برطانیہ بدستورایک قابل عمل اور خودختار فلسطینی ریاست کے لئےاور تشدد اور مصائب کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کاکمٹ منٹ رکھتا ہے.