پریس ریلیز

وزارت خارجہ برطانیہ میں آسکر یافتہ " اے گرل ان دا ریور'' کی اسکریننگ

فلم کی ڈائریکٹرنےعزت کے نام پرقتل سے متعلق مسائل اورمعاشرے میں اس کے مقام پرگفتگو کی.

Screening

Screening of the documentary

وزارت خارجہ برطانیہ میں آسکر جیتنے والی “ اے گرل ان دا ریور’’ کی اسکریننگ 20 جولائی کو کی گئی۔ شرمین عبید چنائے کی ہدیات میں بنی یہ آسکر یافتہ دستاویزی فلم صبا کی سچی کہانی بیان کرتی ہے جو 18 سال کی لڑکی ہے اوراپنے باپ اور چچا کے ہاتھوں عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ گئی تھی.

یہ اسکریننگ وزارت خارجہ کی اس مہم کا حصہ ہے جو عزت کے نام پر قتل کے دنیا میں عام ہونے کو نمایاں کرنے اور اس پر پاکستانی معاشرے اورحکومت کی سطح پرمزید کھل کر بات کرنےکے مواقع پیدا کرنےمیں مدد دینےکے لئے کی جارہی ہے۔ یہ دستاویزی فلم حال میں پاکستان میں وزارت خارجہ کے عملے کو دکھائی گئی تھی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے بھی اسلام آباد میں اس کی اسکریننگ کی میز بانی کی تھی.

مستقبل میں پاکستان کےاستحکام اورخوشحالی کےلئے خواتین اورلڑکیوں کا تحفظ لازمی ہے۔ خواتین کے مفاد میں کی جانے والی قانون سازی پراکثرکمزوراندازمیں عملدرآمد کیا جاتا ہے، سماجی روایات پیش رفت کو روکتی ہیں اورخواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے کی کوشش کی مخالفت خاص طور پر دینی حلقوں کی جانب سےکی جاتی ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت، اوران کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کو ممکن بنانے اورتنازعات کے سلجھاو میں ان کی مکمل شرکت برطانیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں.

اسکریننگ کے موقع پرہدایتکارشرمین عبید چنائے نے کہا:

اس دستاویزی فلم نے پاکستان کو متحرک کیا ہے اورعزت کے نام پر قتل اورمعاشرے میں اس کے کردارکے بارے میں قومی بحث کو ممکن بنایا ہے جس سے عزت کے قتل کے نام پر ہلاکتوں کے خلاف بل کو منظور کرنے کے لئےتمام سیاسی جماعتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھاری زور دیا گیا ہے جس کے تحت عزت کے نام پرقتل کی صورت میں معافی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

وزارت خارجہ برطانیہ میں اس فلم کی اسکریننگ سے دنیا بھرمیں عزت کے نام پر قتل کے متاثرہ افراد کی مدد میں اضافہ ہوگا اورایک قوی پیغام جائے گا کہ اقدام ہمارے ثقافت یا مذہب کا حصہ نہیں ہے.

وزارت خارجہ میں کونسلر سروسز ڈائریکٹر جوآنا روپر نے کہا:

وزارت خارجہ کو شرمین کی میز بانی اوران کی متاثر کن فلم کے شو پر خوشی ہے۔ اس اسکریننگ سے اس اہم مسئلے کے بارے میں آگہی پیدا ہوگی کہ عزت کے نام پر قتل میں کوئی عزت نہیں۔ اسی لئےوزارت خارجہ نے جبری شادی یونٹ قائم کررکھا ہے جس کاکام جبری شادی اورمتعلقہ عزت کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے میں بہت اہم ہے.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 20 July 2016
آخری اپ ڈیٹ کردہ 20 July 2016 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.