خبروں کی کہانی

وزارت خارجہ برطانیہ اورری یونائٹ نے بچوں کے اغواء کے اثرات پر تبصرہ

وزارت خارجہ نے والدین پر زوردیا ہے کہ وہ بچوں کے بیرون ملک اغوا کے نتائج پر غور کریں۔

ایک ماں یا باپ کے ہاتھوں بچے کو اغواکرکے بیرون ملک لےجانے سے جو صدمہ اور جذباتی دھچکا لگتا ہے اسے وزارت خارجہ برطانیہ اور برطانوی فلاحی ادارے ری یونائٹ انٹرنیشنل نے نمایاں کیا ہے اوریہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے پہلے کیا گیا ہے جب اغوا کے واقعات بہت عام ہوجاتے ہیں.

ہرسال وزارت خارجہ برطانیہ ان سینکڑوں برطانوی افراد کی مدد کرتی ہےجو بچوں کی حوالگی کے تنازعات یا بچوں کو اغوا کرکے بیرون ملک لے جائے جانے سے دوچارہوتے ہی, جب ماں باپ میں سے ایک بغیر دوسرے کی اجازت کے بچے کوبرطانیہ سے باہرلے جاتا ہے۔اعدادوشماربتاتے ہیں کہ یہ واقعات گرمیوں میں اپنی انتہا پر ہوتے ہیں.

وزارت خارجہ برطانیہ کے وزیر برائے کونسلر پالیسی جیمس ڈڈریج نے اس موقع پر کہا:

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ بچوں، والدین اور ان کے خاندانوں پراس قسم کے واقعات کا کیا اثر ہوتا ہے اور انہیں طے کرنے میں سال لگ جاتے ہیں۔ جذباتی صدمے کے علاوہ والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہےکیونکہ وہ حوالگی کے لئے بیرون ملک عدالتوں میں مقدمات لڑتے ہیں۔ ممکن ہے بچے کو اغوا کر کے ماں یا باپ ایک جرم کررہے ہیں اور انہیں جیل میں جانا پڑے.

ہم تمام والدین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدام سے پہلے اپنے، اپنے خاندان اور سب سے بڑھ کر اس بچے کے لئے جو اس مسئلے میں پھنس گیا ہے، اس کے ممکنہ تباہ کن نتائج کے بارے میں سوچیں.

ری یونائٹ کی چیف ایگزیکٹو ایلیسن شلابی نے کہا

والدین کے ہاتھوں بچے کا اغواتمام متعلقہ افراد کی زندگی کو توڑ پھوڑ دیتا ہےاور اس کے خاص طور پر بچے پردیرپا اثرات ہوتے ہیں.

ہم ان ماں یا باپ پر زور دیتے ہیں کہ جنہیں اپنے بچے کے غائب کئے جانے کا خدشہ ہو یا وہ خود ایسا کرنے کا سوچ رہے ہوں تووہ ہماری ایڈوائس لائن پر رابطہ کریں تاکہ ہم ان کے لئے متبادل پر بات کر سکیں اور انہیں ایک کم ضرررساں طریقہ تلاش کرنے میں مدد دے سکیں.

وزارت خارجہ برطانیہ کی مختصر فلم ‘’ گرداب میں’’ (Caught in the Middle’) والدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ایسے کسی اقدام سے پہلے بچوں اور وسیع تر خاندان پر اس کے نتائج کے بارے میں سوچیں:

Caught in the Middle

مدد کہاں سے مل سکتی ہے

مشورے اور تعاون کے کئی ذرائع ہیں جو مشکلات میں والدین کی مددکرتے ہیں جس میں یہ بھی ہے کہ اگر آپ کے بچے کے اغوا کا خطرہ ہے یا ایسا ہوچکا ہے تو کیا کیا جائے۔آپ پولیس سے رابطہ کیجئیےکیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ اغوا جرم میں شمارہو۔آپ ری یونائٹ کو556234 01162پرمفت مشورے کے لئے فون کیجئیے۔ آپ کے لئے اپنی قانونی پوزیشن جاننا بہت اہمیت رکھتا ہےہوسکتاہے آپ کو کسی خصوصی سالیسٹر سے رابطہ کرنا پڑے۔ ریلیٹ اورسماریٹینز کے ذریعے کونسلنگ اور تعاون مل سکتا ہے۔ یا وزارت خارجہ برطانیہ کو چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن میں کسی بھی وقت پرفون 1500 7008 020 کرسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل چائلڈ ایبڈکشن سے مزید معلومات حاصل کیجئیے۔ ہمارا لیفلیٹ مزید معلومات اور رابطے کی تفصیلات فراہم کرسکتا ہے.

مزید معلومات

*وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

*وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

*وزارت خارجہ فیس بک

*اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 1 July 2016