پریس ریلیز

وزارت خارجہ کی ترجمان کوایوارڈکے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا

ایشئین ویمن آف اچیومنٹ ایوارڈکی عوامی خدمات کٹیگری میں فرح دخل اللہ کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Farah Dakhlallah

ایشئین ویمن آف اچیومنٹ ایوارڈکی عوامی خدمات کٹیگری میں فرح دخل اللہ کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے.

یہ ایوارڈ جو اب اپنے سولہویں سال میں داخل ہوچکے ہیں، برطانوی ایشیائی خواتین کی کاروبار، تجارت، ایتھلیٹکس، فنون، عوامی شعبے،سماجی اورانسانی خدمات میں کامیابی کی شناخت کے لئے ہیں.

فرح وزارت خارجہ برطانیہ، لندن میں عربی کی ترجمان ہیں اورحکومت کی جانب سے دنیا بھر میں لاکھوں عربی بولنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اشاعتی، نشریاتی اورآن لائن انٹرویو کے علاوہ وہ برطانیہ میں عرب پریس سے تعلقات برقرار رکھتی ہیں اور وزرا، سفرا اورپالیسی ٹیموں کو ان کے میڈیا سے رابطوں اور تزویری مواصلاتی کام میں معاونت کرتی ہیں۔انہوں نے پانچ سال اقوام متحدہ میں اور کئی سال نشریاتی اداروں میں صحافی کی حیثیت سےکام کرنے کے بعدوزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی.

اپنی نامزدگی پر فرح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

میرے لئے اس ایوارڈ کی نامزدگی ایک اعزاز ہے جوبرطانیہ میں ایشیائی خواتین کی عوامی زندگی میں بے پناہ کردارکا اعتراف ہے.

وزارت خارجہ ایسا ہی ایک مقام ہے جہاں مختلف پس ہائے منظرکی خواتین برطانیہ کے دنیا بھر سے رابطے کو شکل دینے میں روزافزوں کردار ادا کررہی ہیں.

ہمیں سول سروس میں مزید باصلاحیت خواتین کی ضرورت ہے جو اعلی مناصب پر بھی فائز ہوں، کیونکہ ایک منصفانہ طور پرمتوازن ٹیم ملک میں اور بیرون ملک برطانوی اقدار اور مفادات کی بہتر خدمت انجام دے سکتی ہے.

مزید معلومات

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 1 April 2015