خبروں کی کہانی

ہیوگو سوائرکے دولت مشترکہ کے بارے میں ٹوئٹرپرسوال جواب

وزارت خارجہ برطانیہ کے وزیر ہیوگو سوائردولت مشترکہ کے بارے میں آپ کے سوالوں کے جواب 6 مارچ کو ٹوئٹر پر براہ راست دیں گے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Hugo Swire answering questions via twitter

دولت مشترکہ کا دن اس سال 10 مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس سال کا موضوع ہوگا ‘ دولت مشترکہ ٹیم ‘۔ دولت مشترکہ ایک غیر معمولی ٹیم ہے؛ اس میں 53 وسیعی طور پر مختلف ملک مشترکہ اقدار کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے مشترکہ مقاصد کے فروغ کےلئے مل جل کر کام کرتے ہیں۔ جہاں اس موسم گرما میں گلاسگو میں 2014ء دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے دنیا بھر سےکھلاڑی یکجا ہورہے ہیں تو نہ صرف مختلف ملکوں کے درمیان بلکہ آپس میں بھی ٹیم اسپرٹ نمایاں نظر آئے گی.

لندن اولمپکس اورپیرالمپکس 2012ء کے بعد دولت مشترکہ کھیل برطانیہ کی پہلی بڑی سرگرمیاں ہونگی۔ اس میں 6500 کھلاڑی اور افسران جمع ہونگے اور 40 مقامات پر 17 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ہماری عزیز اقدار کے فروغ کے لئے کھیلوں میں منفرد قوت ہوتی ہے، جن میں ٹیم ورک، عدل، احترام اورکامیابی کے احساس کے علاوہ مثبت رقابت اورمسابقت شامل ہے.

گلاسگو میں کھیلوں سے پہلےیوکے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ، اسکاٹش حکومت، اسکاٹش اینٹرپرائزاوردولت مشترکہ بزنس کونسل ایک کاروباری کانفرنس کے انعقاد کے لئے کام کررہے ہیں جس میں دولت مشترکہ کے 200 کاروباری رہنما مدعو ہونگے۔ یوکے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایک برٹش بزنس ہاؤس کا بھی انتظام کررہا ہے جہاں یوکے پی ایل سی کو دولت مشترکہ کاروبار کے سامنے ڈسپلے کیا جائےگا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے دولت مشترکہ کی مشترکہ تاریخ، اقدار، زبانیں اور ملتا جلتا قانی نظام’ دولت مشترکہ اثر ‘ پیدا کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے دولت مشترکہ کے ہمسائیوں کے درمیان کاروبار میں 20 فی صد اخراجات کم ہوسکتے ہیں.

دولت مشترکہ کے بارے میں آپ کے سوالوں کے جواب جمعرات 6 مارچ کو0930 سے GMT) 1015)لائیو دیں گے۔ آپ اپنے سوالات اس ہیش ٹیگ #askFCO کے ذریعے روانہ کیجئیےاور ٹوئٹر @HugoSwire)پران کے جوابات ملاحظہ کیجئیے.

شائع کردہ 28 February 2014