پریس ریلیز

وزارت خارجہ کے وزیر کی بلاگر کے قتل کی مذمت

وزارت خارجہ برطانیہ کے وزیر ہیوگو سوائر نے بنگلادیش میں ایک بلاگر کے قتل پر صدمے کا اظہار کیا ہے

ہیوگو سوائر نے کہا:

بنگلادیش میں بلاگر نیلوئے نیل کی بہیمانہ ہلاکت پر مجھے دھچکا لگا ہے۔ یہ اس نوعیت کے قتل کا اس سال میں چوتھا واقعہ ہے۔ یہ ایک خوفناک اور بزدلانہ جرم ہے۔ میری دلی ہمدردیاں نیلوئے کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں.

میں بنگلادیشی حکام سے ان کی موت کی فوری تحقیقات اوراس کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کرتا ہوں.

آزادئی اظہارایک عالمی حق ہےجس کا تحفظ کیا جانا چاہئیے۔ برطانیہ دہشت گردی کا سامنا کرنے میں بنگلادیشی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.

مزیدمعلومات

ہیوگو سوائر ٹوئٹرپر @HugoSwire

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 7 August 2015