خبروں کی کہانی

وزارت خارجہ میں عالمی یوم صلیب احمر منایا جارہا ہے

یوم صلیب احمر پردنیا کے سب سے بڑے خودمختار انسانی فلاحی نیٹ ورک کے اہم کردار پرروشنی ڈالی جاتی ہے۔

International Red Cross Day

آج (جمعہ 8 مئی کو)عالمی یوم صلیب احمر( ریڈ کراس ڈے) منایا جارہا ہے۔ اس دن اس تحریک کی لازمی انسانی امدادی اور تحفظاتی خدمات کی یاد تازہ کی جاتی ہے ، یہ تحریک بعض اوقات بڑے مشکل حالات میں مسلح تنازعات اور قدرتی آفات میں تعاون فراہم کرتی ہے.

دنیا بھر میں اس کا عملہ اور رضاکار جانیں بچاتے ہیں اورمحروم ترین کمیونٹیز کی مدد کرتے ہیں۔ اورنہایت غیر محفوظ علاقوں میں جہاں اکثرتنظیمیں اورحکومتیں رسائی سے قاصر ہوتی ہیں، یہ لوگ اپنے انسانی مشن پر کام کرتے ہوئے روزانہ تشدد کے خطرے کاسامنا کرتے ہیں.

دنیا بھر میں ہونے والے واقعات ہمیں اس تنظیم کے کاموں کی اہمیت کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔ حال میں نیپال کے زلزلے میں عالمی امداد اوراس کے اراکین کی جانفشانی اور بہادری اس کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے.

برطانیہ کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اینڈریڈکریسینٹ سوسائٹیزکے سرگرم معاون ہونے پر فخر ہے.

ہم دنیا بھر میں اس تحریک کے انسانی فلاحی امدادی اورعالمی انسانی قانونی امورمیں قریبی تعاون سے کام کرتے ہیں۔ ریڈ کراس انٹرنیشنل کمیٹی کا بحیثیت جنیوا کنونشن کے سرپرست کے عالمی انسانی قانون میں خصوصی کردار ہے.

اس سال2015ء میں ریڈکراس اور صلیب احمر کی 32ویں چارسالہ کانفرنس جینیوامیں ہوگی۔ برطانیہ ریاستوں اور تحریک کے ساتھ مل کر انسانی فلاحی خدمات پرمشترکہ پیش رفت کے لئے کام کرنے کا منتظر ہے ، جن میں تشدد کا بچاؤ اور اس کے خلاف کارروائی، انسانی خدمات تک رسائی کا تحفظ اورآفات کے خطرات میں کمی شامل ہے.

ہم دنیا بھرمیں عالمی یوم صلیب احمراورریڈ کریسنٹ کی تقریبات میں شریک ہیں اورعالمی خیر کے ایک حصے کے طور پر بنیادی اصولوں کی توثیق کرتے ہیں.

مزید معلومات

بنیادی اصولوں کے بارے میں: www.fundamentalprinciples.today

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 8 May 2015