شیوننگ اسکالرز2012/13ءکے لئے الوداعی تقریب
وزارت خارجہ کے وزیر ہیوگوسوائر نے شیوننگ اسکالرز2012/13ء کے لئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

Hugo Swire
جولائی 23 کو ہونے والی اس تقریب میں تقریبا 400 افراد نے شرکت کی جس میں 90 سے زائد ملکوں کے شیوننگ اسکالرزکے علاوہ شیوننگ شراکت دارجن میں بی اےای سسٹمز، ایچ ایس بی سی اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک ڈائیلاگ شامل تھے۔
ہیوگوسوائر نے تمام اسکالرز کو برطانیہ میں تعلیم کے دوران ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اوران کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
ہمیں اعتماد ہے کہ آنے والے کل کے رہنماؤں کی حیثیت سے آپ میں وہ بہت کچھ موجود ہے جس کی آپ کے وطن اور برطانیہ کو ضرورت ہے۔ آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آپ کو فخر ہونا چاہئیے.’

مزید معلومات
تصاویر کےلئے یوکے شیوننگ اسکالرز کی تصاویر فلکر پر
ہیوگو سوائر ٹوئٹر پر @ہیوگو سوائر
اسکالرشپ اسکیم ٹوئٹر پر @شیوننگ ایف سی او