غزہ کے بے گھروں کے لئے برطانیہ کی اضافی 2ملین پاؤنڈامداد
اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے لئے نئی برطانوی امداد سے تقریبا 8000 خاندانوں کو فائدہ ہوگا.

غزہ کی کل آبادی کاچوتھا حصہ اب بےگھر ہوچکا ہے،ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے ان بے گھروں کی مدد کے لئے نئی امداد کا اعلان کیاہے.
برطانیہ 2 ملین پاؤنڈ کی اضافی ہنگامی امداد یواین آر ڈبلیو اے کی غزہ فلیش اپیل کے لئے دے رہا ہے۔ یہ نئے فنڈ تقریبا 8000 خاندانوں کوگدے، کمبل، بچوں کی نیپیز،کھانا پکانے کے برتن اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرسکیں گے۔ اس نئی امداد سے گزشتہ ہفتے میں غزہ کے تازہ ترین بحران کے لئے کل امداد 15 ملین پاؤنڈ ہوگئی ہے.
ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے کہا:
برطانیہ غزہ کے عوام کی فوری ضروریات کے لئے کام کررہا ہے جن کی روزمرہ زندگی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔اکثریت پانی اور بجلی سے محروم ہے اور ہزاروں ان عمارتوں میں پڑے ہیں جو صرف چندسو افراد کی گنجائش رکھتی ہیں.
برطانیہ ،پانی،کھانا اور شیلٹر ان خاندانو کو فراہم کررہا ہے جو مصائب کا شکار ہیں اور اسپتالوں کو دوبارہ کام کے قابل بنارہا ہے تاکہ زخمیوں کا علاج ہوسکے.
اس کے باوجود، ہم کتنا بھی ضروری کھانا،پانی اور شیلٹر فراہم کریں، ہمیں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے جس کا احترام ہر فریق کرے۔ لڑائی ختم ہوگی تو اس بحران کے اصل اسباب میں سے چند پر توجہ دی جاسکے گی.
تقریبا 5 لاکھ فلسطینیوں کے گھر تباہ ہوچکے یا وہ گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ برطانوی امداد ہزاروں افراد کو آنے والے ہفتوں اور مہینوں کے لئےبنیادی ضروریات بہم پہنچا رہی ہے.
General media queries (24 hours)
Email mediateam@dfid.gov.uk
Telephone 020 7023 0600
If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.