عید الاضحی 2014ء: نک کلیگ کی جانب سے مسلمانوں کوعید مبارک
نائب وزیراعظم نے عید الاضحی منانے والے تمام مسلمانوں کو عیدمبارک کا پیغام ارسال کیا ہے.

Nick Clegg video message for Eid Al-Adha
مکمل پیغام ملاحظہ کیجئیے
میں عید منانے والے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باددیتا ہوں اور حج پرجانے والوں کے محفوظ سفر کی تمنا کا اظہار کرتا ہوں.
میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اس مخصوص موقع پران پہلوؤں پرغور کریں گے جو زندگی میں ان کے لئے اہم ہیں:آپ کے اہلخانہ،آپ کے دوست ، آپ کے عقائداور آپ کے عہد جو دوسروں کے لئے بہت کچھ کرنے کے لئے کئے گئے ہیں.
یہ موقع قربانی اور جدوجہد کے بارے میں سوچنے کا بھی ہے – اوریہ خاص طور سے اس موسم گرما میں بہت المناک رہاہے کیونکہ ہم مسلسل مسلم اور غیر مسلم بے گناہ افراد کوشام، غزہ اور عراق میں جاری بحرانوں کا شکار ہوتے دیکھ رہے ہیں.
دنیا کے ان حصوں میں جاری اس نقصان کو دیکھنا واقعی دردناک ہے۔ ہمیں ہمیشہ سے بڑھ کر تشدد کو روکنے کے لئے کوشش کرنا ہے۔ ہمیں امن ، رواداری، ہمدردی، ایک دوسرے کے ساتھ فراخدلی کی اقدار– یعنی وہ اقدارجو اسلام کا دل ہیں اور عید کا مرکزی پہلو— کے ساتھ جڑے رہنا ہے۔آج میں ان اقدار سے اپنے عہد، ان اقدار سے اپنی پارٹی کے عہد کی توثیق کرتا ہوں اور آپ سب کو ایک محبت بھری اور پرامن کی عید کی مبارکباد دیتا ہوں.