خبروں کی کہانی

عید 2013: نائب وزیراعظم کا وڈیو پیغام

نائب وزیراعظم نک کلیگ نےرمضان مبارک کے خاتمے پرعیدالفطر 2013ء کے لئے وڈیوپیغام ریکارڈ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
London Central Mosque

نائب وزیر اعظم کا وڈیو پیغام

مکمل ٹرانسکرپٹ

عید مبارک!اب جبکہ رمضان ختم ہورہا ہے میں برطانیہ بھر میں اور دنیا کے مسلمانوں کو بےحد مبارکباد ارسال کررہا ہوں۔

یہ تہوارہم سب کو اتفاق، دوستی اور فلاح کی اقداراور ہماری زندگی میں ان کےکردارکے بارے میں اہم یاددہانی کراتا ہے۔

جدید برطانیہ کی تعمیر اپنے تمام تر تنوع میں اسی برادری کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

عید کے دوران ہمارے احساسات شام جیسے ملکوں کے عوام کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں جہاں بےچینی اورتنازع نے لوگوں کے لئے رمضان کی عبادات مشکل بنادی اورجہاں اخوت اورامن کی ضرورت جتنی اب ہے کبھی نہیں تھی۔

اپنے وطن میں بھی ہماری توجہ ان علاقوں کی طرف چلی جاتی ہے جہاں مساجدپر نفرت انگیزحملے ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں ہم ہمیشہ تشدد، تعصب اوراستحصال جہاں بھی رونما ہواس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں اور آواز بلند کرتے ہیں کیونکہ ہم یکجا ہوکر اپنے ملک کومضبوط تر بناسکتے ہیں اوربرداشت اور احترام کے ساتھ ہم ایک مزید منصفانہ معاشرہ اوراپنے بچوں کے لئے بہتر مستقبل یقینی بناسکتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ آپ یہ تعطیل خوشییوں کے ساتھ منائیں گے۔عید سعید! .

شائع کردہ 7 August 2013