خبروں کی کہانی

نائب وزیراعظم کارمضان المبارک کی آمد پروڈیو پیغام

نائب وزیراعظم نک کلیگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر ایک وڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

نائب وزیراعظم کارمضان المبارک پروڈیو پیغام 2013

مکمل پیغام

السلام علیکم۔ دنیا بھرمیں مسلمان رمضان میں اپنے ذاتی نظم و ضبط اوربہتری کے لئے روزے رکھتے ہیں۔ عبادت وغور و فکر میں وقت گزارتے اور ایثار، فیاضی اور امید کے جذبے کے تحت اکھٹا ہوتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ متعددافراد کی توجہ پھر شامی عوام کے مصائب کی طرف مرکوزہو گی۔ جہاں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں۔ برطانوی حکومت اس انسانی بحران کو کم کرنے کے لئے جوکچھ ممکن ہووہ کررہی ہےاوران افراد اورخاندانوں کے لئے جنہیں امداد کی فوری ضرورت ہے،کھانے کی اشیا کے پیکٹ،طبی امداد، صاف پانی اوردوسری لازمی اشیا فراہم کررہی ہے۔ ہم، اپنے اتحادیوں کے ساتھ دونوں فریقوں پرمل کراس بحران کے پرامن حل پر اتفاق کے لئے زور دیتے رہیں گے۔ امن، ہمدردی او فلاح کی اقداررمضان کے مبارک مہینے کالازمی جزو ہیں۔ اور یہ برطانوی مسلمانوں کے برطانیہ بھر میں مقامی کمیونٹیز کوتعاون اوراستحکام دینے سے ظاہر ہیں۔ اس سال وولچ کے خوفناک واقعے کے ضمن میں اتحاداور تعاون کے لئے میں اپنی مسلمان کمیونٹیز کو داد دیتا ہوں۔امن کے لئے ان کا پرعزم لہجہ، برطانیہ کو ایک روادار، کھلے اور شاندار طور پرمتنوع ملک بنانے میں مدد دیتا ہے۔ رمضان مبارک.

شائع کردہ 9 July 2013