نائب وزیراعظم نک کلیگ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات
نائب وزیراعظم نک کلیگ نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے آج ملاقات کی ہے.

وزیراعظم پاکستان کا دورہ برطانیہ اورپاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری اور دوستی کی تصدیق ہے.
نائب وزیراعظم نے مشترکہ ثقافتی اورتعلیمی روڈ میپ کاخیر مقدم کیا جو برطانیہ اور پاکستان کے مابین وسیع باہمی روابط کے عزم کا تعین کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے پنجاب کے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم میں نمایاں پیش رفت کا خاص طور پر خیرمقدم کیا۔ اسے برطانیہ کاتعاون حاصل ہے۔انہوں نے اس پرتبادلہ خیال کیا کہ اس کام کو دوسرے صوبوں تک کیسے پہنچایا جاسکتا ہے.
معیشت کے بارے میں نائب وزیراعظم نے وزیر اعظم نوازشریف کی کوششوں کو سراہا جو وہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کے لئے کررہے ہیں اورجن سے مزید مستحکم کاروباری ماحول پیدا ہوسکے گا۔ نائب وزیراعظم نےپاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ مستحکم ہوتے ہوئے کاروباری تعلقات کا بھی خیر مقدم کیا جو پاکستان کو جی ایس پی پلس تجارتی معاہدے کے ذریعے ہورہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل پر مسلسل پیش رفت کی ضرورت پر اتفاق کیا جو جی ایس پی پلس کی ایک شرط ہے.
توانائی کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف نے بتایا کہ وہ پاکستان کے توانائی کے مسائل حل کرنے کاکمٹ منٹ رکھتے ہیں اور برطانوی حکومت کی برطانیہ- پاکستان توانائی مکالمے کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں.
توانائی کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف نے بتایا کہ وہ پاکستان کے توانائی کے مسائل حل کرنے کاکمٹ منٹ رکھتے ہیں اور برطانوی حکومت کی برطانیہ- پاکستان توانائی مکالمے کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں.