دنیا کی خبروں کی کہانی

یومِ آزادیِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کا امید افزاء پیغام

اس سال برطانیہ میں یومِ پاکستان کی تقریبات کے دوران شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی نظم 'امید' کو مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے.

British High Commissioner's message on Pakistan Independence Day

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( نے یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں علامہ اقبال کی نظم ‘امید’ پڑھ کر سنائی ، جس کی وڈیو ریکارڈنگ آن لائن اور سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ہے۔

مذکورہ نظم برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں لکھے چانے والے تبصرے ‘ پاکستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کو پاکستان میں موجود مواقع تسلیم کرنے چاہیئں’ کے ساتھ شائع کی گئی۔

نظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فلپ بارٹن نے کہا:

“اگرچہ اقبال نے تشکیل پاکستان سے قبل پاکستان کا ذکر اپنی نظموں میں سے متعدد میں کیا ہے، انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے زندگی کا نچوڑ پیش کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام اور ان کے بین الاقوامی دوست اس نظم میں دیے جانے والے پیغام کو اپنا لیں، یہ امید کا ایک پیغام ہے۔”

“میں، برطانوی ہائی کمیشن میں میرے رفقاء اور برطانوی عوام پاکستان کے اڑسٹھویں یومِ آزادی کی تقریبات پاکستانی عوام کے ساتھ منانے میں انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔”

“میں یہاں تمام پاکستانیوں اور برطانیہ میں موجود تمام پاکستانیوں کے لیے جشنِ آزادی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔”

ایڈیٹر کے لیے:

علامہ اقبال کی نظم برطانوی ہائی کمشنر کی زبانی

(following link](https://vimeo.com/136189447]

رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد 0512012000

شائع کردہ 15 August 2015