دنیا کی خبروں کی کہانی

British High Commissioner wishes NUST Students ‘Good Luck’

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے برطانیہ میں ہونے والے 'کارز آف دی فیوچر' مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
BHC Islamabad

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی (NUST) کے طلباء کی ایک ٹیم نے ‘کارز آف دی فیوچر’ مقابلے میں اپنی شرکت سے قبل یونیورسٹی کے عہدیداروں اور فارمولا اسٹودنٹس پاکستان کے اسپانسرز ، اور اپنی ڈیزائن اور تیار کردہ نسٹ فارمولا ریسنگ کار “NAS14”کے ہمراہ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

طلباء نے برطانوی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی فلپ بارٹن )آرڈر آف دی برٹش ایمپائر، کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج( کو “NAS14” کی جدید خصوصیات اور پاکستان میں اس کار کو تیار کرنے میں اپنی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلباء نے برطانوی ہائی کمشنر کو سلوراسٹون ریس سرکٹ، نارتھ ہیمٹن شائر میں جولائی 2014 کے دوران منعقد ہونے والے فارمولا اسٹوڈنٹ کمپی ٹیشن کے لیے اہل قرار دیے جانے پر بھی اپنے جذبے اور حوصلے کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:

میرے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی (NUST) کے طلباء و عہدے داران اور ان کے اسپانسر کی جانب سے کی گئی کوششوں کو دیکھنا باعثِ مسرت ہے۔ میں ان طلباء کی جانب سے اس کار کی تکمیل کو دیکھ کر، نسٹ کے عہدیداران اور اس مہم میں تعاون کرنے والے اسپانسر سے مل کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

فارمولا اسٹوڈنٹس پاکستان کی جانب سے برطانوی موٹراسپورٹس کے مرکز، برطانوی سلوراسٹون ریس سرکٹ میں حصہ لینا بہت خوشی کی بات ہے۔ برطانیہ میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ گرانڈ پری گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔ اعلٰی ترین انجینیرنگ کے لیے دنیا برطانیہ کا ہی انتخاب کرتی ہے۔

ان نوجوان اور درخشاں طلباء کو فارمولا اسٹوڈنٹ میں حصہ لیتے دیکھ کو مجھے موٹر اسپورٹس کی دنیا میں پاکستان کی شمولیت نظر آرہی ہے ۔

“میں پاکستان فارمولا اسٹوڈنٹس کو ان کے جدید کام اور برطانیہ میں ریس کے مقابلے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔”

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے او تھری بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ندیم صفدر نے کیا:

انٹر ایکٹو گروپ پاکستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ میں انٹر ایکٹو گروپ کی جانب سے محترم برطانوی ہائی کمشنر جناب فلپ بارٹن کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے آج ہمارے ساتھ مل کر ان نوجوان پاکستانی طلباء کی صلاحیتوں اور جدوجہد کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر میں نسٹ کے طلباء کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہونگا جو کہ آئندہ ماہ ہونے والی سلور اسٹون ریس میں حصہ لینگے۔

نسٹ کے طلباء کے ٹیم لیڈر شاہ طلحٰہ سعید نے کہا:

ہم نے اپنی نسٹ کار کا نام پاکستانی بحریہ کے شہید کیپٹن ندیم احمد شہید کے نام پر رکھا ہے۔ ہم سلور اسٹون برطانیہ میں منعقد ہونے والی فارمولا اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹ ریس میں حصہ لینگے۔ اس ساری کاوش اور ریس کے لیے ہمیں انٹر ایکٹو گروپ اور ایزی ریسنگ کے مابین نئی تشکیل شدہ پارٹنرشپ انٹرایکٹو ایزی ریسنگ کا تعاون حاصل ہے۔

نسٹ کے 29 طلباء پر مشتمل ٹیم نے اس گاڑی کو پاکستان میں ازخود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ سلور اسٹون فارمولا اسٹوڈنٹ کے مطلوبہ معیار اور شرائط کے مطابق اس میں 600 سی سی کا انجن استعمال کیا گیا ہے۔

ہم برطانوی ہائی کمشنر جناب فلپ بارٹن کے شکرگذار ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا۔ ان کی حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ہم اپنے اسپانسر پاکستان کی اعلٰی ترین انفارمیشن ٹیکنولوجی کمپنی او تھری بی اور انٹرایکٹو گروپ کے تعاون کے بھی شکر گذار ہیں جن کے باعث یہ پروجیکٹ ممکن ہوا۔

Contact: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 0300 500 5306

شائع کردہ 26 June 2014