بنگلادیش میں جانوں کے مسلسل زیاں پربرطانوی ہائی کمشنر کا اظہارافسوس
برطانوی ہائی کمشنرنے بنگلادیش میں جاری تشدد سےمسلسل جانوں کےزیاں اورلوگوں کے زخمی ہونےاوراس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر برے اثرات پر دکھ اورپشیمانی کا اظہار کیا ہے.

بنگلادیش میں برطانوی ہائی کمشنررابرٹ گبسن برطانیہ کے مختصر دورے سے آج ہی واپس آئے ہیں۔ انہوں نےبنگلادیش میں جاری تشدد سےمسلسل جانوں کےزیاں اورلوگوں کے زخمی ہونےاوراس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر برے اثرات پر دکھ اورپشیمانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تمام جماعتوں سے تشدد اور ہراسانی پر اکسانے یا اس کے اقدامات کرنے سے احتراز کا مطالبہ کیا ہے.
ہائی کمشنر نے کہا:
“مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہواہے کہ ملک بھر میں تشدد کے نتیجے میں گزشتہ ماہ میں 50افراد ہلاک ہوئے اورسینکڑوں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ کئی بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ معاشی نقصان بھی روز بروزبڑھ رہا ہے۔ اس سے ملک کی ترقی اور استحکام پرمضررساں اثرپڑ رہا ہے۔ منگل کو کومیلامیں کئی افراد کی المناک ہلاکت اس بات کی تازہ ترین علامت ہے کہ کس طرح بے گناہ افراد اس جاری صورتحال کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔ میں تمام متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں.
برطانیہ حکومت بنگلا دیش اورتمام جماعتوں سے مسلسل اپیل کررہی ہے کہ وہ تشدد سے گریزکریں اور قانون کا احترام کریں اور تشدد کے اس سلسلے اورانتشار کوختم کرنے کے لئے مل بیٹھیں.”