پاکستان کے نوجوانوں کی رائے ملکی مستقبل کے بارے میں
پاکستان میں برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر تھامس ڈریونے پاکستان کی ممتازجامعات کے ایک متحرک طلبہ گروپ سے ملاقات کی جو برطانوی ہائی کمیشن کے یوتھ ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہیں۔ یہ ملاقات ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی.

پاکستان میں برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر تھامس ڈریونے پاکستان کی ممتازجامعات کے ایک متحرک طلبہ گروپ سے ملاقات کی جو برطانوی ہائی کمیشن کے یوتھ ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہیں۔ یہ ملاقات ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی.
یہ گروپ گریٹ ڈبیٹ کمپیٹیشن کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے اراکین اس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والے طلبہ ہیں جو ستمبر 2015ء سے دسمبر 2015ء تک جاری رہا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے چاروں صوبوں اورفاٹا کی ممتاز جامعات میں ہوا۔ یہ بورڈ نوجوانوں کو ان سے متعلق امور پر بحث و مباحثے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور تعلیم اور پاکستانی نوجوانوں سے رابطے کے باب میں برطانیہ کے کام پرمشورے دیتا ہے.
برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر نے فارمن کرسچئین کالج لاہور کے طالب علم کو اسکالر شپ ایوارڈ بھی دیاجنہوں نے مقابلہ جیتا تھا۔ایک ایوارڈایبٹ آباد کی کومسیٹس یونی ورسٹی کی دوم آنے والی عزہ آفریدی کودیا گیا.
اس ملاقات میں بات کرتے ہوئے پاکستان میں برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا:
مجھے برطانوی ہائی کمیشن کے پہلے یوتھ ایڈوائزری بورڈ سے ملاقات پر بڑی خوشی ہےمیں نوجوانوں سے متعلق کئی امور پر ان کے خیالات سن کر بہت متاثر ہوا ہوں.
پاکستان کے نوجوان کل آبادی کا دو تہائی ہیں۔ انہیں معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ منفرد اور باصلاحیت طلبہ کے اس گروپ کے مجتمع خیالات، ان کا جوش اور مہارت جان کر ہمیں پاکستان کے نوجوانوں سے بہتر رابطے اور اس ملک کے مستقبل کے رہنماوں میں بحث و مباحثے کی روایت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔.
میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے پاس یہ ایک موقع ہے جو ایک نسل میں ملنے والا واحد موقع ہوتا ہے کہ وہ خود کو ایک ایسے ملک میں ڈھال سکے جو اس کےعوام چاہتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے نوجوان پاکستان کے اس تصور کے بارے میں وسیع تربات چیت کو جاری رکھیں گے جو وہ 2047ء تک متشکل دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ پاکستان کی تخلیق کا 100 واں سال ہوگا۔ اور یہ وہ وقت ہوگا جب آج کے نوجوان پاکستان کی قیادت کررہے ہونگے.
تھامس ڈریو نے نامزد برطانوی ہائی کمشنر کی حیثیت سے پیر کو کام شروع کیا ہے، اسلام آباد آنے کے بعد سے یہ ان کی اولین سرگرمیوں میں سے ایک تھی۔ وہ پہلے بھی اسلام آباد میں سیاسی کونسلر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ وزارت خارجہ برطانیہ میں قومی سلامتی مشیر اورسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اورفلپ ہیمنڈ کے چیف آف اسٹاف رہے ہیں.
برطانوی ہائی کمیشن کے یوتھ ایڈوائزری بورڈ کے اراکین کی فہرست:
1 | Ahsan Habib | Karachi | Sindh Madrassa tul Islam University | Finalist - Karachi | Sindh |
2 | Ali Mujtaba Sangrasi | Hyderabad | Mehran University of Engineering & Technology | Finalist - Hydrabad | Sindh |
3 | Zara Shafiq | Islamabad | Institute of Space & Technology | Finalist - Islamabad | Punjab |
4 | Danial Chughtai | Rawalpindi | Foundation University | Finalist - Rawalpindi | Punjab |
5 | Gadhaun Aslam | Lahore | Forman Christian College | Winner | Punjab |
6 | Asifa Farhat | Gujrat | University of Gujrat | Finalist – Gujrat | Punjab |
7 | Wajeeha Shoaib | Multan | Bahauddin Zakariya University | Finalist – Multan | Punjab |
8 | M. Junaid Khan | Sialkot | Murray College | Finalist – Sialkot | Punjab |
9 | Iza Afridi | Abbottabad COMSATS | Runner-up | KPK | |
10 | Abdul Hanan | Faisalabad | GC University | Finalist - Faisalabad | Punjab |
11 | M. Asfandyar | Peshawar | Islamia college university | Finalist – Peshawar | KPK |
12 | Aqib Aurangzeb | Mirpur | Mirpur University | Finalist – Mirpur | Pakistan Administered Kashmir |