پریس ریلیز

عالمی یوم آزادئی صحافت 2016ء پر بیرونس اینلے کا بیان

وزارت خارجہ برطانیہ کی وزیر کا عالمی یوم آزادئی صحافت 2016ء پر تبصرہ

عالمی یوم آزادئی صحافت 2016ء پر بیرونس جوائس اینلے نے کہا ہے:

صحافت کی آزادی اورمعلومات تک رسائی کے حق کی آزادی کا فروغ محض ایک درست اقدام ہی نہیں، یہی دانشمندانہ روش ہے۔ جہاں اس سے انکار کیا جاتا ہےہم وہاں صحت مندانہ مباحثے اور اختراع پر پابندی کی وجہ سے ملک کے طویل المدت سماجی اور معاشی امکانات کو نقصان پہنچتا دیکھتے ہیں.

تاہم دنیا کےکئی ملکوں میں صحافیوں کو خطرناک حالات میں اپنا کام انجام دینا پڑتا ہے۔ وہ انتہا پسندوں، جرائم پیشہ گروہوں اور افسوسناک طور پرحکومتوں کی جانب سے بھی روزمرہ تشدد اوردھمکیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ خواتین صحافیوں کوان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران، خصوصی طور پر آن لائن، اورزیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔ ان جرائم کے باب میں جو بے حسی برتی جاتی ہے ہمیں اس کے تدارک کے لئے مزید کوشش کرنا چاہئیے.

وزارت خارجہ برطانیہ نے 2015ء میں آزادئی اظہار کے نو منصوبوں پر 500,000 پاونڈصرف کئے جن میں صحافیوں کو درپیش خطرات کا نقشہ تیارکرنا اور بلاگرزاور آن لائن سرگرم کارکنوں کو ان کے حقوق اور تحفظ سے متعلق مسائل کے بارے میں بتانا شامل ہیں۔ سوڈان کی ایک مثال لے لیجئیے، ہم نے وہاں ایک منصوبے کو فنڈ دئیے تاکہ ملکی صحافی ان سماجی مسائل کو نمایاں کر سکیں جن سے حکومت کو ناقص عوامی خدمات، بدعنوانی اور معیار زندگی جیسے شعبوں میں بہتری کا موقع ملے.

حال میں ہم نے اپنی رائے ظاہر کرنےیااپنے یا ان کمیونٹیز کے خیالات بیان کرنے کی جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں، وجہ سے لوگوں پر حملے ہونے کے پریشان کن مناظر دیکھے ہیں۔ انسانی حقوق اور مساوات کا فروغ کرنے کی وجہ سے وہ جنگی رپورٹروں کی طرح ‘‘صف اول’’ میں نظر آتے ہیں اور میں ان کی جرات کی داد دیتی ہوں.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 3 May 2016