خبروں کی کہانی

بیرونس اینلےٹوئٹر پرسوالوں کے لائیوجواب دیں گی

بیرونس جوائس اینلے انسانی حقوق سے متعلق عوام کے سوالوں کے جواب 28 اپریل کو دیں گی.

وزارت خارجہ کی وزیربیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر انسانی حقوق کے بارے میں لائیو سوال جواب سیشن کررہی ہیں۔ یہ جمعرات 28 اپریل2016ء برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجےہوگا۔ آپ اپنے سوالات ابھی بھیج سکتے ہیں@JoyceAnelay اور #askFCO.

یہ سیشن وزارت خارجہ کی 2015ء کی انسانی حقوق رپورٹ کی 21 اپریل کو اشاعت کے بعد کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کے 3 موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے: جمہوری اقداراورقانون کا نفاذ؛ مستحکم دنیا میں انسانی حقوق؛ اورقوانین پرمبنی بین الاقوامی نظام .

بیرونس اینلے نے ٹوئٹر کے بارے میں کہا:

میں انسانی حقوق اورہماری تازہ ترین رپورٹ کے بارے میں عوامی سوالات کا جواب دینے کی منتظر ہوں۔ جیسا کہ سکریٹری خارجہ نے کہا انسانی حقوق ہمارے سفارتی فرائض کا دل ہیں۔ یہ وزرا کے فرائض کا بھی مرکزی حصہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ترجیحات کا خاکہ پیش کرنے اورلندن اور بیرون ملک اپنے رابطوں کے بارے میں بیان دینے کا موقع مل رہا ہے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 27 April 2016