دنیا کی خبروں کی کہانی

بنگلادیش میں سیاسی تشدداورجانوں کے زیاں پرافسوس کا اظہار

برطانوی سفیرنے رنگپورمیں ریاض رحمن پر حملے اورلوگوں کی ہلاکت پر تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بنگلادیش میں برطانوی سفیر رابرٹ گبسن نے سابق وزیرمملکت برائے امورخارجہ ریاض رحمن پرحملے اوربنگلادیش کے مختلف علاقوں میں جاری تشدد پرگہرے دکھ کااظہار کیا ہے جس میں ضلع رنگپورمیں ایک بس کو جلائے جانے کا واقعہ شامل ہےجس میں کئی مسافرہلاک اورزخمی ہوئے ہیں.

ہائی کمشنر نے کہا:

“میں سابق وزیرمملکت برائے امورخارجہ ریاض رحمن پراس ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہوں اور رنگپورمیں بس کو جلائے جانے کا مجھےگہرا صدمہ ہےجس میں جانوں کاالمناک نقصان ہوا اور لوگ زخمی ہوئے۔ میری دلی ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں.

میں بنگلادیشی حکومت پران جرائم کی تحقیقات اوراس کے ذمےداروں کو کیفر کردارتک پہنچانے کے لئے زور دیتا ہوں۔ برطانیہ تمام جماعتوں سے یہ مطالبہ جاری رکھے گا کہ وہ احتیاط اور اعتدال سے کام لیں اور قانون کی بالادستی کا احترام کریں اور آپس میں بات چیت کریں تاکہ تشدداورہنگاموں کے سلسلے کو ختم کیاجاسکے.”

شائع کردہ 14 January 2015