Research and analysis

اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ سکاٹ لینڈ کے مستقبل کے لئے ووٹ ڈالیں تو آپ کو حقائق معلوم ہوں۔

Updated 21 August 2014

Family walk in the countryside

یہ وہ پانچ طریقے ہیں جن کے تحت ہم برطانیہ میں رہتے ہوئے مستفید ہوں گے۔

1. پاؤنڈ رکھیں۔

پاؤنڈ دنیا کی مظبوط ترین اور مستحکم ترین کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ صرف برطانیہ میں رہنا ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سکاٹ لینڈ بینک آف انگلینڈ اور پاؤنڈ کی طاقت کا حامل رہ سکتا ہے جیسے اب ہمارے پاس ہے۔ خودمختار سکاٹ لینڈ کے لئے نئی کرنسی قائم کرنا مہنگا اور خطرناک ہوگا۔

2. عوامی خدمات کے لئے زیادہ اعانت۔

اِس وقت، سکاٹ لینڈ ایسے فی کس سرکاری خرچ سے مستفید ہو رہا ہے جو کہ برطانیہ کی اوسط سے تقریباً 10% زیادہ ہے برطانیہ بھر کے ٹیکس دہندگان انتہائی ضروری خدمات جیسے صحت اور تعلیم کو فنڈ کرنے کے لئے مدد کرتے ہیں۔ سکاٹ لینڈ میں ہر فرد کو برطانیہ میں رہنے کا طویل المدتی مالیاتی فائدہ 1400£ فی سال[footnote 1] تک ہوگا۔

3. ایک معیشت، زیادہ نوکریاں۔

سکاٹ لینڈ کی برطانیہ کے ساتھ تجارت باقی ساری دینا کے ساتھ کل تجارت سے زیادہ ہے۔ لاکھوں سکاٹش نوکریاں برطانیہ کے ساتھ تجارت سے نتھی ہیں۔ ایک نئی بین الاقوامی سرحد اور ایک مختلف کرنسی نظام تجارت کو مشکل کردے گا اور ایک ایسے وقت میں ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جب برطانیہ کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔

4. سستے بل۔

برطانیہ کی مالی حیثیت سود کی شرح کو کم رکھتی ہے۔ اِس کا مطلب سستے مورگیج اور قرضے ہیں علاہ ازیں ہمارا بڑا سائز گھریلو بلوں کو سستا رکھتا ہے۔ برطانیہ میں رہنے سے سکاٹش گھرانوں کے لئے مستقبل کے توانائی بل 189£ سالانہ کم رہیں گے۔[footnote 2]

5. آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔

سکاٹش پارلیمنٹپہلے ہی تعلیم اور صحت جیسے اہم معاملات کے بارے میں فیصلے کرتی ہے اور سکاٹ لینڈ کے لئے مزید اختیارات کی ضمانت دی گئی ہے۔ اور، بطور برطانوی خاندان کے، ہم وسائل بانٹ کر اور خطرات کو اکٹھا کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اکٹھے رہتے ہوئے، ہم یہاں سکاٹ لینڈ میں زیادہ فیصلے کرسکتے ہیں جس کی پشت پناہی برطانیہ کی طاقت، استحکام اور سلامتی کرتی ہے۔

Mother holds her baby

خودمختاری کامطلب ہے کہ سکاٹ لینڈ برطانیہ کو چھوڑ دے گا- ہمیشہ کے لئے۔ یہ بڑا فیصلہ ہے اور ہر ووٹ اہم ہے۔ Gov.uk/youdecide2014‎][ پر مزید معلوم کریں(https://www.gov.uk/government/topical-events/scottish-independence-referendum)

Facebook

Twitter

یہ کتابچہ لارج پرنٹ، آڈیو اور بریل میں بھی دستیاب ہے۔ برائے مہربانی درج ذیل کو لکھیں: Scotland Office, 1 Melville Crescent, Edinburgh, EH3 7HW.

  1. ذریعہ: [سکاٹ لینڈ کا تجزیہ: فسکل پالسی اینڈ سسٹین ایبیلٹی، ایچ ایم گورنمنٹ، مئی [2014(https://www.gov.uk/government/uploads/system/uploads/attachment_data/file/314359/Scotland_analysis__Fiscal_policy_and_sustainability.pdf) 

  2. ذریعہ: [سکاٹ لینڈ کا تجزیہ: توانائی، ایچ ایم گورنمنٹ، اپریل ]2014(https://www.gov.uk/government/uploads/system/uploads/attachment_data/file/301772/2901910__ScotlandAnalysis_Energy_acc.pdf)