رہنمائی

دوستوں یا فیملی کو بلا معاوضہ نگہداشت فراہم کرنے والوں کے لیے رہنمائی

اپ ڈیٹ کردہ 8 July 2021

یہ رہنمائی کس کے لیے ہے

یہ رہنمائی انگلینڈ میں رہنے والے اس شخص کے لیے ہے جو ایسے دوست یا کنبے کے ممبر کی بلا معاوضہ نگہداشت کرتا ہے جو تاحیات کیفیت، بیماری، معذوری، سنگین ضرر، ذہنی صحت کی کیفیت یا کسی لت کی وجہ سے ان کی مدد کے بغیر قابو نہیں پا سکتا۔

یہ GOV.UK پر شائع شدہ دیگر رہنمائی پر آگے بڑھتا ہے بشمول:

نوعمر نگران اور نوعمر بالغ نگران

یہ رہنمائی 25 سال سے کم عمر کے ان لوگوں (نوعمر نگرانوں اور نوعمر بالغ نگرانوں) کے لیے مفید ہو سکتی ہے جو کسی کو نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔ فراہم کردہ معلومات اور مشورہ نوعمر نگرانوں کو جو تبدیلیاں کرنی ہیں انہیں سمجھنے میں ان کی مدد کے لیے اور کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا کے دوران دستیاب مدد کی جانب رستہ دکھانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ کسی ایسے فرد کی دیکھ بھال یا نگہداشت کرتے ہیں جس کو یومیہ زندگی میں تعاون درکار ہے تو آپ نوعمر نگران ہیں۔ دوست یا کنبے کے ممبر (والدین، بھائی، بہن، دادا دادی یا دیگر رشتہ دار) کو بیماری، معذوری، سنگین ضرر، ذہنی صحت کی کیفیت یا لت کی وجہ سے تعاون درکار ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کی عمر 16 سال سے اوپر لیکن 25 سال سے کم ہے اور کسی اور کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں یا آپ پر نگہداشت کی ذمہ داریاں ہیں تو، آپ نوعمر بالغ نگران ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی نگہداشت کے تحت رہنے والے فرد کے ساتھ رہتے ہوں یا نہیں رہتے ہوں۔

اگر ہر کوئی ٹھیک ہے تو، آپ لازمی نگہداشت فراہم کرنا یا یہ نگہداشت فراہم کرنے کے لیے سفر کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر کسی میں کورونا وائرس کی علامات ہوں یا اس کی جانچ مثبت آئی ہو تو کیا کریں اس بارے میں معلومات نیچے دیکھیں۔

عمومی مشورہ

کورونا وائرس کی پابندیاں

حکومت نے انگلینڈ کے لیے موجودہ لاک ڈاؤن سے الگ راہ عمل طے کرتے ہوئے COVID-19 پر جوابی اقدام – موسم بہار 2021 شائع کیا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ وقت گزرنے پر پابندیوں میں کس طرح راحت دی جائے گی۔

آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے ہیںسے متعلق کچھ اصول 21 جون کو تبدیل ہو گئے۔ تاہم، بہت ساری پابندیاں لاگو ہیں۔

انگلینڈ کے کچھ حصوں میں COVID-19 کی نئی قسم پھیل رہی ہے . ہو سکتا ہے کہ آپ کے علاقے کے لیے اضافی معلومات ہو . معلوم کریں کہ آپ کو کیا کرنا ہے

خود کا اور اپنے زیر نگہداشت فرد کا تحفظ کرنا

اگر آپ میں، یا آپ کے زیر نگہداشت فرد میں کوئی علامات نہیں ہیں تو براہ کرم NHS کی ویب سائٹ پر حفظان صحت سے متعلق رہنمائی سے رجوع کریں جس میں مذکور ہے:

کریں:

  • اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کثرت سے، کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں

  • اگر صابن اور پانی دستیاب نہ ہوں تو ہینڈ سینیٹائزر جیل کا استعمال کریں

  • کھانسنے یا چھینکنے کے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو سے یا اپنے بازو سے (نہ کہ اپنے ہاتھوں) سے ڈھکیں

  • استعمال شدہ ٹشو کو فوراً کوڑے دان میں ڈالیں اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھوئیں

  • صفائی والے اپنے باقاعدہ پروڈکٹس استعمال کر کے ان چیزوں اور سطحوں کو صاف کریں جنہیں آپ کثرت سے چھوتے ہیں (جیسے دروازے کے ہینڈل، کیتلیاں اور فون)

  • مشترک جگہوں میں ہونے پر فیس کورنگ (نقاب) پہننے پر غور کریں

  • جس کمرے میں آپ کا قیام ہے اور مشترکہ جگہوں میں زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک کھڑکیاں کھلی رکھیں

مت کریں:

  • تولیوں کا اشتراک، بشمول دستی تولیے اور ٹی ٹاول

براہ کرم اس بارے میں ذیل کے مخصوص حالات دیکھیں کہ اگر آپ یا آپ کے زیر نگہداشت فرد میں علامات ہوں تو کیا کرنا ہے۔

ویکسین لگوانا

وہ تمام بلا معاوضہ نگران جو ویکسینیشن اور امیونائزیشن پر مشترکہ کمیٹی (JCVI) کے ترجیحی گروپ 6 کے تحت اہل ہیں انہیں اب ویکسین کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بلا معاوضہ نگران ہیں تو، آپ اہل ہیں، بشرطیکہ آپ یا تو:

  • کیئررز الاؤنس کے لیے اہل ہوں

  • اپنے GP کے ذریعے بنیادی نگران کے بطور شناخت شدہ ہوں

  • اپنی مقامی کونسل کے ذریعے یا مقامی نگرانوں کی تنظیم کی جانب سے نگران کی تشخیص کے بعد تعاون موصول کر رہے ہوں

  • ایسے کلی یا ابتدائی نگران ہیں جو کسی درازعمر یا معذور فرد کو جو کلینک کی رو سے COVID-19 کے تئیں زد پذیر ہوں قریبی ذاتی نگہداشت یا رو بہ رو تعاون فراہم کرتے ہوں۔

اگر آپ اہل ہیں لیکن ویکسین کی پہلی خوراک یا ملاقات کا وقت آپ کو نہیں ملا ہے تو آپ کو اپنے GPپریکٹس سے رابطہ کرنا چاہیے۔ نگران کے بطور GPکے پاس رجسٹرڈ ہونے کے کئی فائدے ہو سکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر نگرانوں کو مقامی امدادی خدمات کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے اور مخصوص ویسکسینوں بشمول COVID-19اور فلو کی ویکسین کے لیے انہیں ترجیح دی جا سکتی ہے۔ آپ Covid-19 کی ویکسین سے متعلق نگرانوں کے لیے مشورہ سے متعلق مزید پڑھ سکتے ہیں۔

ویکسین فی الحال 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے لائسنس یافتہ نہیں ہیں۔ اگر ویکسینیشن کے بارے میں آپ کی کوئی تشویش یا سوال ہو تو، براہ کرم دیکھیں:

یا اپنے GP یا متعلقہ ہیلتھ پریکٹشنر یا خدمت سے رابطہ کریں۔

تیاری کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے

ہم تمام نگرانوں کو ان کے زیر نگہداشت فرد کے ساتھ ایک ہنگامی منصوبہ تخلیق کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، جنہیں ان حالات میں استعمال کیا جائے جہاں نگہداشت مہیا کرنے کے لیے دوسروں کی جانب سے مدد درکار ہو سکتی ہو۔ حالات کے لحاظ سے، یہ کنبے یا دوستوں، یا نگہداشت فراہم کنند کی جانب سے مدد ہو سکتی ہے۔

آپ کے زیر نگہداشت فرد کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والا ہنگامی منصوبہ تخلیق کرنے کے لیے، آپ کو طے کرنا ہوگا:

  • آپ جس فرد کی دیکھ بھال کرتے ہیں اس کا نام اور پتہ اور رابطے کی کوئی دیگر تفصیلات

  • آپ اور جس فرد کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں وہ ہنگامی حالت میں کس سے رابطہ کیے جانے کو پسند کریں گے

  • جس فرد کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں وہ جو دوا لیتے ہیں اس کی تفصیلات

  • انہیں درکار کسی جاری معالجے کی تفصیلات

  • انہیں جس کسی طبی اپائنٹمنٹ میں جانے کی ضرورت ہے اس کی تفصیلات

آپ کو اسے ایسے فارمیٹ میں ہونے کو بھی یقینی بنانا چاہیے جس کا اس دیگر فرد کے ساتھ آسانی سے اشتراک کیا جا سکتا ہو جسے آپ کے زیر نگہداشت فرد کے ساتھ منصوبے پر گفتگو کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

مزید معلومات کیئررز یوکے پر مل سکتی ہیں۔

آپ کنبے اور دوستوں کی جانب سے مدد اور تعاون کا انتظام کرنے پر قادر ہو سکتے ہیں، لیکن اپنی لوکل اتھارٹی یا نگہداشت صحت فراہم کنندہ کی شمولیت رکھنا یقین دلانے والا ہو سکتا ہے، مبادا غیر رسمی انتظامات ناکام ہو جائیں۔ اپنے مقامی نگرانوں کے ان امدادی گروپوں سے بھی رابطہ کرنا مفید ہو سکتا ہے جو ناگہانی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کیئررز یوکے پر مقامی نگران کی تنظیموں کے بارے میں پتہ کر سکتے ہیں۔

آپ کیئررز ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر مقامی خدمات کے بارے میں معلومات کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نوعمر نگران ہیں تو اپنی کنبے اور اپنے زیر نگہداشت فرد سے اس بارے میں بات کریں کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کو تحریر کر لیں، اور یقینی بنائیں کہ اسے تلاش کرنے کی جگہ ہر کسی کو معلوم ہے۔ آپ اسے ایسی جگہ پر جہاں ہر کوئی اسے دیکھ سکے، جیسے فریج کے درواز پر چھوڑ سکتے ہیں۔

ہو سکتا ہے آپ کو چلڈرنز سوسائٹی کے نوعمر نگرانوں کی خدمات کی ویب سائٹ پر درج معلومات مفید لگیں ۔

ایسے فرد کی نگہداشت کرنا جو طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہے

COVID-19 سے ایسے لوگوں کی شیلڈنگ اور تحفظ سے متعلق رہنمائی جو طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہیں کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم لوگوں کے اس گروپ کے لیے تازہ ترین مشورے کے مدنظر یہ رہنمائی دیکھیں جس میں ‘ طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ’ گروپوں کی تعریف اور کام، سماجی دوری بنانے اور تعاون کے لیے رجسٹر کروانے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

اگر آپ کے زیر نگہداشت فرد اپنے بامعاوضہ نگران کے اپنے گھر میں آنے اور باہر جانے اور انفیکشن کے خطرے کے بارے میں تشویش زدہ ہو

مصیبت زدہ اور معذور فرد کے لیے نگہداشت جاری رہ سکتی ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس (COVID-19): گھریلو نگہداشت کے التزام سے متعلق رہنمائی جاری کی ہے تاکہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مناسب سطح کا حفظان صحت حاصل ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لیے نگہداشت فراہم کنندہ جس کارروائی پر عمل کر رہا ہے اس بارے میں ان سے بات کریں۔

ذاتی حفاظتی آلات (PPE)

ہم فی الحال ایسے بلا معاوضہ نگرانوں کو COVID-19کی ضروریات کے لیے مفت PPE پیش کر رہے ہیں جو اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے ساتھ نہیں رہتے ہیں۔ یہ مارچ 2022 کے آخر تک دستیاب رہے گا اور لوکل اتھارٹیز (LAs) اور لوکل ریزیلیئنس فورمز (LRFs) کی معرفت اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بلا معاوضہ نگرانوں کو PPEدستیاب کرانے والے LAsاور LRFs کی تفصیلات کے لیے ذاتی حفاظتی آلات (PPE): فراہم کنندگان کے لیے مقامی رابطے دیکھیں۔ آپ ان سے رابطہ کر کے PPE کی درخواست کر سکتے ہیں۔

یہ پیشکش COVID-19کے سبب پیدا شدہ PPEکی ضروریات کی تلافی کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ جو نگہداشت آپ فراہم کرتے ہیں اس کی نوعیت کی وجہ سے اگر آپ عام طور پر PPE استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے معمول کے طریقے سے ان تک رسائی حاصل کرتے رہنا چاہیے۔

اگر آپ اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں تو، آپ کو PPEپہننے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ نگہداشت صحت سے متعلق پیشہ ور فرد، جیسے GP یا نرس کے ذریعے ایسا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہو۔

اگر آپ نوعمر نگران ہیں اور یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ کیا کریں تو اپنے کنبے اور اپنے زیر نگہداشت فرد سے اس بارے میں بات کریں۔

جو بلا معاوضہ نگران اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے ساتھ نہیں رہتے ہیں ان کے لیے تجویز کردہ PPE

اگر آپ اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے ساتھ نہیں رہتے ہیں تو نگہداشت مہیا کرتے وقت آپ کو PPE پہننے کی سفارش کی جاتی ہے۔

ترسیل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ PPEکو صحیح سے پہنا جائے۔ آپ کے زیر نگہداشت فرد سے کم از کم 2 میٹر کی دوری پر PPE کو نہ پہنا جائے اور نہ ہی اتارا جائے۔

PPEکو صحیح طریقے سے کیسے پہننااور اتارنا ہے کے بارے میں رہنمائی دیکھیں اور کیاPPEپہننی ہے کے لیے ساتھ دیا گیا PPE کا تمثیلی/ تصویری گائیڈ۔

آپ کو جس قسم کا PPEپہننا چاہیے اس کا انحصار آپ جو نگہداشت فراہم کرتے ہیں اس کی قسم پر ہوگا۔ آپ کو جو سرجیکل ماسک (ٹائپ II/ ٹائپ IIR) دیا گیا ہے اس کی قسم باکس پر واضح طور پر بیان کی گئی ہوگی۔

منظر نامہ فراہم کی جانے والی نگہداشت کی قسم تجویز کردہ PPE
1 آپ کے زیر نگہداشت فرد کو چھونے پر مشتمل ذاتی نگہداشت - عبا
- دستانے
- ٹائپ IIR سرجیکل ماسک
- اگر بدنی مائعات سے رابطے کا خطرہ موجود ہو (مثلاً، آپ کے زیر نگہداشت فرد کو کھانسی آنے کی وجہ سے) آنکھ کا تحفظ، یا تو وائزر یا چشمے، استعمال کیا جا سکتا ہے (نسخے والے عینک آنکھ کا تحفط نہیں ہیں)

آپ کے زیر نگہداشت فرد یا لوگ اگر COVID-19 کے تئیں کلینک کی رو سے انتہائی مصیبت زدہ ہیں تو بھی یہ PPE لاگو ہوتا ہے۔
2 جب آپ اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے گھرانے میں ایسے شخص سے 2 میٹر کے اندر ہوں جس کو کھانسی آ رہی ہو (چاہے وہ آپ کے زیر نگہداشت ہوں یا نہ ہوں) یا جس کو مثبت COVID-19 کی جانچ آئی ہو یا وہ کورنٹین ہو - عبا
- دستانے
- ٹائپ IIR سرجیکل ماسک
- اگر بدنی مائعات سے رابطے کا خطرہ موجود ہو (مثلاً، آپ کے زیر نگہداشت فرد کو کھانسی آنے کی وجہ سے) آنکھ کا تحفظ، یا تو وائزر یا چشمے، استعمال کیا جا سکتا ہے (نسخے والے عینک آنکھ کا تحفط نہیں ہیں)

آپ کے زیر نگہداشت فرد یا لوگ اگر COVID-19 کے تئیں طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہیں تو بھی یہ PPE لاگو ہوتا ہے۔
3 جب آپ اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں سے 2 میٹر کے اندر ہوں (کسی بھی وجہ سے) لیکن انہیں چھو نہیں رہے ہوں - ٹائپ II یا ٹا‏ئپ IIR سرجیکل ماسک
- عبا یا دستانے مطلوب نہیں ہیں (الّا یہ کہ آپ جو کام کر رہے ہیں اس کے لیے آپ عام طور پر استعمال کریں گے – مثلاً، صفائی)

آپ کے زیر نگہداشت فرد یا لوگ اگر COVID-19 کے تئیں طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہیں تو بھی یہ PPE لاگو ہوتا ہے۔
4 جب آپ اپنے زیر نگہداشت فرد یا لوگوں کے گھرانے میں ہوں، اور ان سے 2 میٹر سے زیادہ دوری پر ہوں - ٹائپ I، ٹائپ II یا ٹا‏ئپ IIR سرجیکل ماسک

آپ کے زیر نگہداشت فرد یا لوگ اگر COVID-19 کے تئیں طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہیں تو بھی یہ PPE لاگو ہوتا ہے۔

نیز دیکھیں:

قابل ضیاع دستانے اور عبا کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے، اور نگہداشت کے ہر کام کے بعد فوری طور پر (مثلاً، آپ کے زیر نگہداشت فرد کو نہلا دینے کے بعد، یا کھانا کھلانے میں آپ کے زیر نگہداشت فرد کے مدد کرنے کے بعد)، اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ضائع کر دینا چاہیے۔

اپنا ماسک پہنے ہونے کی حالت میں آپ کو اسے نہیں چھونا چاہیے، سوائے اس کے کہ اسے پہننا یا اتارنا ہو۔ آپ کا ماسک چہرے سے اتر جانے پر، اسے آپ کی ٹھوڑی سے نیچے آ جانے پر یا اس کے خراب ہو جانے، گندہ، نم یا استعمال کرنے میں تکلیف ہونے پر اسے ضائع کر دینا چاہیے۔ اتار دینے پر، آپ کو نگہداشت کی اپنی اگلی ملاقات کے لیے نیا ماسک پہننا ہوگا۔

آپ کو چاہیے کہ خود کا اور اپنے زیر نگہداشت فرد کا تحفظ کرنے کے طریقے سے متعلق اس رہنمائی اور کورونا وائرس سے کلینک کی رو سے انتہائی مصیبت زدہ لوگوں کا تحفظ کرنے سے متعلق رہنمائی میں درج مشورے پر عمل کرتے رہیں۔

اگر آپ نوعمر نگران ہیں اور یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ کیا کریں تو اپنے کنبے اور اپنے زیر نگہداشت فرد سے اس بارے میں بات کریں۔ آپ کے لیے جو کچھ ممکن اور مناسب ہے اسے سمجھنے کے لیے اپنی لوکل اتھارٹی کے پاس جانے کے بارے میں آپ اپنے سوشل ورکر سے بھی (اگر آپ کے پاس کوئی ہو تو) بات کر سکتے ہیں۔

ہم اس صورتحال کو زیر جائزہ رکھ رہے ہیں۔

اگر آپ کو باہر جانا ہے تو چہرے پر نقاب پہننا

کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں آپ پر از روئے قانون چہرے پر نقاب پہننا لازم ہے، یہاں تک کہ آپ مستثنی ہوں یا آپ کو معقول عذر لاحق ہو۔ کہاں پر آپ کو چہرے ور ماسک پہننا لازم ہے اور مستثنیات کے بارے میں معلومات چیک کریں۔

ان دیگر بند عوامی جگہوں میں جہاں سماجی دوری بنانا مشکل ہو سکتا ہو اور جہاں آپ کا ربط ایسے لوگوں سے ہو جن سے آپ عام طور پر نہیں ملتے ہیں وہاں آپ کو چہرے پر نقاب پہننے کی تاکیدی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔

چہرے پر نقاب صحیح سے استعمال کرنا اور انہیں پہننے سے پہلے اور انہیں اتارنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے۔ آپ چہرے کے نقاب گھر پر تیار کر سکتے ہیں۔ چہرے پر نقاب سے آپ کا منہ اور ناک ڈھک جانی چاہیے۔

اگر آپ کا زیر نگہداشت فرد کیئر ہوم میں ہے

اگر آپ کو کوئی علامت درپیش نہیں ہے، تو آپ کو مکینوں سے رابطہ رکھنے اور تشریف لانے کے وقت کیئر ہوم کی جانب سے رہنمائی پر عمل کرنے کے لیے کسی مقامی انتظام کو سمجھنے کے لیے کیئر ہوم سے رابطہ رکھنا چاہیے۔

دوسروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے خود اپنی صحت برقرار رکھنا

ضروری ہے کہ آپ اپنے زیر نگہداشت دوسروں کا تعاون کرنے کے ساتھ ہی خود اپنی صحت اور بہبود کا بھی خیال رکھیں، خاص طور پر موجودہ وقت میں اضافی تناؤ کے امکان کو دیکھتے ہوئے۔ آپ کی بہبود کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں ذہنی صحت اور بہبود کے بارے میں اس رہنمائی میں عوام کے لیے عمومی معلومات، نیز وبا کے دوران ذہنی صحت اور بہبود کے مدنظر خود کی نگہداشت اور تعاون کے وسائل سے متعلق مزید تفصیلی رہنمائی بھی موجود ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے کچھ مخصوص مشورہ شامل ہے جنہیں ڈیمنشیا، خود پسندی، آموزشی معذوری یا ذہنی صحت کی اضافی ضروریات درپیش ہیں۔

اس میں اپنے ذہن کے ساتھ ہی اپنے بدن کی نگہداشت کرنے اور اگر آپ کو ضرورت ہو تو تعاون حاصل کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ یومیہ جسمانی سرگرمی صحت اور بہبود، بشمول تناؤ کا نظم کرنے اور مثبت احساسات اور نیند کو ترغیب دینے کے لیے اہم ہے۔ آپ پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) سے جو ورزشیں آپ گھر پر کر سکتے ہیں ان کے خیالات تلاش کر سکتے ہیں۔

اس وقت کے دوران اپنے دوستوں، کنبے اور دوسرے نیٹ ورکس سے آپ کو جو تعاون مل سکتا ہے اسے حاصل کریں . اپنے آس پاس موجود لوگوں سے فون پر، بذریعہ ڈاک، یا آن لائن رابطہ قائم رکھنے کی کوشش کریں۔ لوگوں کو بتائیں کہ آپ کس طرح رابطے میں رہنا چاہیں گے اور اسے اپنے معمول میں شامل کریں۔ اپنے ذہنی بہبود کا خیال رکھنے میں بھی یہ اہم ہے اور آپ جیسا محسوس کر رہے ہیں اس بارے میں بات کرنا بھی آپ کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ اپنے بھروسے کے لوگوں سے اپنی تشویشات کا اشتراک کرنا ٹھیک ہے اور ایسا کرتے ہوئے آپ ان کو تعاون فراہم کرنا ختم بھی کر سکتے ہیں۔ یا آپ NHS کی تجویز کردہ ہیلپ لائن استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو تخصیصی تعاون یا مدد درکار ہے تو سارے NHS مینٹل ہیلتھ ٹرسٹس تمام عمر کے لوگوں کا تعاون کرنے کے لیے 24/7 کھلی رسائی والی ٹیلیفون لائنیں فراہم کر رہے ہیں اور بچوں اور نوعمر افراد کو ذہنی صحت سے متعلق تعاون مہیا کرتے رہتے ہیں۔ ان لائنوں سے رابطہ کرنے کے طریقے سے متعلق مزید معلومات آپ کے مقامی مینٹل ہیلتھ ٹرسٹ کی ویب سائٹ کی معرفت دستیاب ہیں۔

اپنے مقامی نگران کی امدادی تنظیم سے رابطہ کرنا بھی مفید ہو سکتا ہے جو ناگہانی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتی ہیں۔ آپ مقامی نگران کی تنظیم کے بارے میں کیئررز یوکے پر معلوم کر سکتے ہیں۔کیئررز یوکے پر آن لائن فورم بھی موجود ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے عالمگیر وبا کے دوران بچوں اور نو عمر افراد کی ذہنی صحت اور بہبود کا تعاون کرنے سے متعلق رہنمائی تیار کی ہے اور ‘ہر ذہن اہمیت رکھتا ہے’ (Every Mind Matters) اور ‘اوپر اٹھیں’ (Rise Above) کے اس کے پلیٹ فارموں پر بچوں اور نوعمر افراد کے لیے معلومات موجود ہیں۔

نوعمر نگران اور نوعمر بالغ نگران چلڈرنز سوسائٹی کی ویب سائٹ پر بھی مفید معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

نوعمر نگران

اگر آپ نوعمر نگران ہیں تو، آپ اپنے زیر نگہداشت فرد کی اجازت سے دوائیں وصول کر سکتے ہیں۔ کچھ فارماسسٹ اگر مناسب خیال نہ کریں تو آپ کو دوائیں دینے سے منع کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے زیر نگہداشت فرد کے لیے عام طور پر نسخے وصول کرتے ہیں اور آپ خود کو تنہا کیے ہوئے ہیں تو، آپ کو متبادل انتظامات کرنے پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو آپ کو دوستوں اور کنبے سے تعاون طلب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اسکولز اور تعلیم

اسکول یا کالج جانا

ملکی لاک ڈاؤن کے دوران، اسکول اور کالج مصیبت زدہ بچوں اور اہم کارکنان کے بچوں کے لیے آن سائٹ حاضری کے مدنظر کھلے رہے۔ 8 مارچ سے تمام بچوں اور طلبہ کی اسکول یا کالج میں واپسی ہوگئی اور اس تاریخ سے ایک بار پھر حاضری لازمی ہوگئی۔ تازہ ترینرہنمائی برائے والدین اور نگران، طلبہ اور یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ادارے کے قائدین پڑھیں۔

اگر کبھی بھی آپ کو اسکول یا کالج آنے میں اطمینان محسوس نہ ہو، یا آپ کو اپنے گھرانے میں کسی فرد یا آپ کے زیر نگہداشت افراد کی صحت کے بارے میں تشویش لاحق ہو تو، آپ کو اس پر اپنے اسکول یا کالج اور سوشل ورکر سے (اگر آپ کے پاس کوئی ہو تو) گفتکو کرنی چاہیے۔

اسکول یا کالج کی جانب سے تعاون

اسکول یا کالج یا سوشل ورکر (اگر آپ کے پاس کوئی ہو تو) آپ کی تعلیم میں آپ کو تعاون پیش کرنے پر قادر ہو سکتا ہے، مثلاً، کام کے لیے اضافی وقت دے کر، یا مقامی نوعمر نگرانوں کی خدمات سے آپ کا رابطہ کروا کر۔

اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ آیا آپ کے اسکول یا کالج کو یہ بات معلوم ہے کہ آپ نوعمر نگران ہیں تو، آپ استاد، اسکول نرس یا اپنے بھروسے کے کسی فرد سے بات کر کے انہیں بتا سکتے ہیں کہ آپ کے خیال سے آپ کو اضافی تعاون درکار ہے۔

آپ اپنے اسکول یا کالج کو یہ نہیں بتانا چاہ سکتے ہیں کہ آپ کسی کی نگہداشت کر رہے ہیں۔ لیکن اگر انہیں معلوم ہے تو، وہ اس بات کو سمجھیں گے کہ معاملات کبھی کبھار آپ کے لیے مشکل ہیں۔ اپنے بھروسے کے کم از کم ایک استاد یا اسکول نرس کو یہ بتا دینا اچھا خیال کیا جاتا ہے کہ آپ نگران ہیں۔ نو عمر نگران کا امدادی کارکن بھی مدد کر سکتا ہے۔ آپ اپنی اسکول نرس سے رازدارانہ طور پر بات بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ اسکول یا کالج سے مفت کھانے کے لیے اہل ہیں لیکن اس سے پہلے آپ ان تک رسائی حاصل نہیں کر رہے تھے تو، اسکول، کالج اور لوکل اتھارٹیز اسکول اور کالج میں کھانے کی درخواستیں مسلسل قبول کر رہی ہیں۔ مفت اسکول کے کھانے کے لیے درخواست دینے کے لیے اہلیتی معیار (اسکولوں کے لیے)، یا مزید تعلیم کے لیے فنڈ یافتہ اداروں میں مفت کھانے (کالجوں کے لیے) دیکھیں۔ آپ اپنے کالج یا مزید تعلیم کے ادارے سے بھی بات کر سکتے ہیں جو مشورہ پیش کر سکیں گے۔

مزید تعاون نوعمر نگرانوں کے لیے NHS کے تعاون کا صفحہ پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی یونیورسٹی سے تعاون

یونیورسٹیاں خود مختار ہیں اور وہ جو تعاون فراہم کریں گی وہ مختلف ہوگا۔ آپ کے لیے جو کوئی تعاون دستیاب ہو سکتا ہے اس کے بارے میں آپ کو اپنے ادارے میں اپنے بھروسے کے کسی فرد سے بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین رہنمائی برائے یونیورسٹی کے طلبہ پڑھیں۔ آپ یونیورسٹیوں کے بارے میں معلومات، بشمول تازہ ترین اعلاناتمیڈیا میں تعلیم کا بلاگ پر تلاش کر سکتے ہیں۔

تعاون حاصل کرنا

ضروری ہے کہ آپ کو جو تعاون درکار ہو سکتا ہے اور خود اپنی صحت اور بہبود برقرار رکھنے کے لیے آپ تعاون تک جس طرح رسائی حاصل کر سکتے ہیں اس پر غور کریں۔

نگہداشت سے وقفے فراہم کرنے میں تعاون

(COVID-19) کورونا وائرس کی پابندیاں: آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے ہیں دیکھیں۔

مصیبت زدہ فرد (جس میں کسی خفتہ صحت کی کیفیت میں مبتلا فرد شامل ہے) یا معذور فرد کو فراہم کرنے کے لیے استراحتی نگہداشت کی اجازت دینے کے لیے ایک استثناء موجود ہے۔ ‘مصیبت زدہ فرد’ کے حوالے سے ضوابط کی تعریف میں کوئی بھی ایسا فرد شامل ہے جو حاملہ ہو یا جس کی عمر 70 سال یا اس سے اوپر ہو۔ کلینک کی رو سے انتہائی مصیبت زدہ گروپوں کے لیے رہنمائی میں طبی لحاظ سے جس کو انتہائی مصیبت زدہ مانا جاتا ہے اس ضمن میں معلومات کے لیے فہرست دیکھیں۔

ضوابط نگرانوں کو اس وقت کنبے اور دوستوں کی جانب سے استراحت تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں جب کسی مصیبت زدہ یا معذور فرد یا کسی خفتہ صحت کی کیفیت میں مبتلا کسی فرد کو استراحتی نگہداشت فراہم کرنے لیے یہ معقول حد تک لازمی ہو۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے زیر نگہداشت فرد کو عام طور پر جو تعاون فراہم کرتے ہیں وہی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے آپ کنبے یا دوستوں کی مدد سے کسی کا انتظام کر سکتے ہیں، تاکہ آپ وقفہ لینے پر قادر ہو جائیں۔ اس میں آپ کے زیر نگہداشت فرد کے گھر سے آنے والا کوئی شخص شامل ہے جو رات بھر کے لیے ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کے زیر نگہداشت فرد نگہداشت موصول کرنے کے لیے کسی اور کے گھر پر جا سکتا ہے تاکہ آپ کو نگہداشت سے وقفہ مل جائے، یہ بھی رات بھر کے لیے ہو سکتا ہے۔ ان تمام مثالوں میں، انتظامات کا زیر نگہداشت فرد کو فراہم کی جا رہی استراحتی نگہداشت کے مقاصد کے مدنظر معقول حد تک لازمی ہونا ضروری ہے۔

استراحتی نگہداشت کے لیے انتظامات کرتے وقت ہر دو گھرانے میں موجود بالغان کی تعداد اہمیت نہیں رکھتی ہے، بشرطیکہ انتظامات معقول حد تک لازمی ہوں اور زیر نگہداشت فرد کو فراہم کی گئی استراحتی نگہداشت کی مقدار ٹھیک ہو۔ آپ کے لیے، آپ کے زیر نگہداشت فرد کے لیے اور متبادل نگہداشت فراہم کرنے والے فرد کے لیے کیا چیز مناسب ہے اس کا انحصار آپ کے اپنے حالات پر ہوگا۔

امدادی دائرے

امدادی دائرے کی توسیع کی گئی ہے۔

آپ یا آپ کا کنبہ (کسی بھی حجم کا ) دوسرے گھرانے کے ساتھ امدادی دائرہ بنانے پر قادر ہو سکتی ہے۔ ذیل میں امدادی دائرہ بنا پانے کے مختلف طریقے درج ہیں:

  • آپ خود ہی اپنے طور پر رہتے ہیں – چاہے نگران تعاون فراہم کرنے کے لیے آپ کے پاس آتے ہیں

  • آپ کے گھرانے میں ایسا بچہ شامل ہے جس کی عمر ایک سال سے کم ہے یا جو 2 دسمبر 2020 کو اس سے کم عمر کا تھا

  • آپ کے گھرانے میں ایسا معذور بچہ شامل ہے جس کو مسلسل نگہداشت درکار ہے اور جس کی عمر 5 سال سے کم ہے یا جو 2 دسمبر 2020 کو اس سے کم عمر کا تھا

  • آپ اکیلے یا دوسرے بچوں کے ساتھ اور کسی بالغ فرد کے بغیر رہنے والے 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں

  • آپ ایک یا زائد ایسے بچوں کے ساتھ رہنے والے تنہا بالغ فرد ہیں جن کی عمر 18 سال سے کم ہے یا جو 12 جون 2020 کو اس سے کم عمر کے تھے

  • آپ (چاہے 18 سال سے کم کے ہوں یا نہیں ہوں) اپنے گھرانے میں واحد ایسے فرد ہیں جس کو معذوری کے نتیجے میں مسلسل نگہداشت درکار نہیں ہے

  • آپ (چاہے 18 سال سے کم کے ہوں یا نہیں ہوں) ایک یا زائد ایسے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں جنہیں معذوری کے نتیجے میں مسلسل نگہداشت درکار ہے، آپ کو کوئی معذوری نہیں ہے لیکن آپ دیگر ایسے لوگوں کے ساتھ بھی رہتے ہیں جن کو معذوری نہیں ہیں، جن میں سے صرف ایک کی عمر 18 سال سے اوپر ہے

مثلاً، جو کوئی بالغ فرد معذوری کے نتیجے میں اس نگہداشت کی طالب اپنی شریک حیات کو مسلسل تعاون فراہم کرتا ہے وہ، اپنے ان والدین کے ساتھ امدادی دائرہ بنا سکتا ہے جو دوسرے مکان میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

ایک اور مثال ایک بالغ فرد کی ہے، جس کی عمر 18 سال سے کم ہے، جو اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے اور ان دونوں کو ہی معذوری کے نتیجے میں مسلسل نگہداشت درکار ہے۔ متبادل طور پر، وہی منظر نامہ، لیکن نوعمر نگران اپنے سگے بھائی بہنوں کے ساتھ رہتا ہے، ان میں سے صرف ایک کی عمر 18 سال ہے۔ دونوں قسم کے گھرانے اپنے ان دادا دادی کے ساتھ امدادی دائرہ بنا سکتے ہیں جو دوسرے مکان میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

آپ کو ایسے گھرانے کے ساتھ امدادی دائرہ نہیں بنانا چاہیے جو دوسرے امدادی دائرے کا حصہ ہو۔ امدادی دائروں پر جو دیگر اصول لاگو ہوتے ہیں، بشمول جب وہ ختم ہوتے ہیں، اور دائروں کو بدلنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، امدادی دائرہ بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق رہنمائی دیکھیں۔

رضاکاروں سے تعاون

آپ NHSکے رضاکار جواب دہندگان سے مدد حاصل بھی کر سکتے ہیں جو دوائیں لانے یا خریداری کرنے جیسے امور میں مدد کر سکتے ہیں۔ NHS کے رضاکار جواب دہندگان جو تعاون پیش کر سکتے ہیں اس بارے میں معلومات یہاں موجود ہیں۔

آپ 8 بجے صبح اور 8 بجے رات کے بیچ ‎ 0808 196 3646 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔

نگران کی تشخیص

اگر آپ کو نگہداشت کرنے میں تعاون درکار ہے تو، آپ نگران کی تشخیص کے لیے اپنی مقامی کونسل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ کا اپنے زیر نگہداشت فرد کے ساتھ مقیم ہونا ضروری نہیں ہے اور آپ جس قسم کی یا جتنی مقدار میں نگہداشت مہیا کرتے ہیں اس سے یا آپ کے مالی ذرائع کی وجہ سے تشخیص کا آپ کا استحقاق متاثر نہیں ہوتا ہے۔ نگران کی تشخیص مفت ہے۔ یہ آپ کے زیر نگہداشت فرد کو درکار ہو سکنے والی تشخیص سے الگ ہے۔ لیکن آپ یہ دونوں ایک ہی وقت میں کروانے کی گزارش کر سکتے ہیں۔

آپ جس قسم کی یا جتنی مقدار میں نگہداشت مہیا کرتے ہیں، اپنے مالی ذرائع یا تعاون کی ضرورت کی سطح سے قطع نظر تشخیص کے مستحق ہوں گے۔ تشخیص کروانے کے لیے یہ لازمی نہیں ہے کہ آپ جس شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اس کے ساتھ رہتے ہوں یا کل وقتی طور پر نگہداشت کر رہے ہوں۔

اگر آپ کو اس کی پیشکش نہیں کی گئی ہے تو، آپ اپنی لوکل اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مقامی سماجی خدمات کی اپنی ٹیم تلاش کریں۔

نوعمر نگران بھی نوعمر نگران کی ضروریات کی تشخیص کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے امدادی کارکن سے بات کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس امدادی کارکن نہیں ہے تو، آپ اسے حاصل کرنے کے لیے اپنے سماجی کارکن یا لوکل اتھارٹی سے بات کر سکتے ہیں۔

کیئررز الاؤنس

اگر آپ، اپنے زیر نگہداشت فرد اور آپ جس قسم کی نگہداشت فراہم کرتے ہیں اس سے خصوصی معیار پورا ہوتا ہے تو آپ کیئررز الاؤنس کے اہل ہو سکتے ہیں۔ آپ کو کسی کی نگہداشت کرتے ہوئے ہفتے میں کم از کم 35 گھنٹے گزارنے ہوتے ہیں۔ اس میں شامل ہو سکتا ہے:

  • دھلائی کرنے اور پکانے میں مدد کرنا

  • آپ کے زیر نگہداشت فرد کو ڈاکٹر کی ملاقاتوں پر لے جانا

  • گھریلو کاموں جیسے بلوں کا نظم کرنے اور خریداری کرنے میں مدد کرنا

اگر آپ یا آپ کے زیر نگہداشت فرد کورونا وائرس سے متاثر ہیں تو آپ اب بھی کیئررز الاؤنس کا دعوی کر سکتے ہیں اگر آپ فاصلاتی طور پر نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔ فون پر یا آن لائن جذباتی تعاون دینا اس میں شامل ہے۔

کیئررز الاؤنس کے لیے اہلیت اور درخواست دینے کے طریقے کے بارے میں معلومات دیکھیں۔

اگر آپ کی عمر ‎16+‎ ہے اور ہفتے میں کم از کم 35 گھنٹے نگہداشت فراہم کر رہے ہیں تو آپ کیئررز الاؤنس کے لیے بھی اہل قرار پا سکتے ہیں۔ آپ مالی تعاون کے بارے میں چلڈرنز سوسائٹی کی ویب سائٹ پر پتہ کر سکتے ہیں۔

تعاون کے مزید وسائل

معلومات یا تعاون کے مزید وسائل کے لیے، آپ اپنی لوکل اتھارٹی کی ویب سائٹ پر معلومات تلاش کر سکتے ہیں یا اپنی لوکل اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ کیئررز یوکے اور کیئررز ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر بھی نگاہ ڈال سکتے ہیں۔

اگر آپ نوعمر نگران ہیں تو مدد اور تعاون

اسکول یا کالج یا سوشل ورکر (اگر آپ کے پاس کوئی ہو تو) آپ کی تعلیم میں آپ کو تعاون پیش کرنے پر قادر ہو سکتا ہے، مثلاً، کام کے لیے اضافی وقت دے کر، یا مقامی نوعمر نگرانوں کی خدمات سے آپ کا رابطہ کروا کر۔

اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ آیا آپ کے اسکول یا کالج کو یہ بات معلوم ہے کہ آپ نوعمر نگران ہیں تو، آپ استاد، اسکول نرس یا اپنے بھروسے کے کسی فرد سے بات کر کے انہیں بتا سکتے ہیں کہ آپ کے خیال سے آپ کو اضافی تعاون درکار ہے۔

اسکول کی نرسوں پر ان کی نگہداشت موصول کرنے والے تمام افراد کے تئیں رازداری کا فریضہ عائد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوسروں، بشمول آپ کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ صحت کی خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے آپ کی منظوری طلب کریں گے یہاں تک کہ ان کے خیال سے آپ کا ذاتی تحفظ خطرے میں ہو۔ اگر ان کے خیال سے ایسی صورت ہو سکتی ہے تو، وہ کوئی کارروائی کرنے سے قبل سب سے پہلے آپ سے اس پر گفتگو کریں گے۔

اگر آپ کے پاس یا آپ کے کنبے میں کسی کے پاس سوشل ورکر ہے تو آپ ان سے رابطہ کر کے یہ بتا سکتے ہیں کہ اگر کوئی فرد علیل ہو جاتا ہے تو آپ کے خیال سے آپ کو مزید مدد درکار ہو سکتی ہے۔

آپ دوستوں، کنبے سے پوچھ کر یا آن لائن خدمات جیسے NHS کے رضاکار جواب دہندگان کا استعمال کر کے یہ پتہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ خریداری کا سامان ڈراپ کرنے میں مدد یا دوسرے طریقوں سے آپ کا تعاون کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا فرد نہیں آ پاتا ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہو، یا کسی بھی فرد کو یہ معلوم نہیں ہے کہ آپ نوعمر نگران ہیں تو، آپ نوعمر نگرانوں کی خدمت سے رابطہ کر کے انہیں بتا سکتے ہیں کہ آپ کے خیال سے آپ نوعمر نگران ہیں اور آپ کو کچھ مدد چاہیے۔ آپ کوئی مقامی امدادی گروپ تلاش کر سکتے ہیں یا چلڈرنز سوسائٹی کی نوعمر نگرانوں کی خدمات سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ہیلپ لائنیں

اگر آپ گمنام طور پر کسی سے بات کرنا پسند کریں تو آپ ہیلپ لائنوں کو کال کر سکتے ہیں یا ذیل کی ویب سائٹس میں سے کوئی ملاحظہ کر سکتے ہیں:

چائلڈلائن مسئلے میں مبتلا کسی بھی نوعمر فرد کے لیے ٹیلیفون پر مشاورت کے لیے خفیہ خدمت فراہم کرتی ہے۔ یہ آپ کو دلاسہ، مشورہ دیتی ہے اور آپ کا تحفظ کرتی ہے۔ آپ یوں کر سکتے ہیں:

ویب سائٹس

مزید تعاون نوعمر نگرانوں کے لیے NHS کے تعاون کا صفحہ پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔

چلڈرنز سوسائٹی کے پاس کورونا وائرس کے بارے میں نوعمر افراد اور پیشہ ور افراد کے لیے معلومات موجود ہیں جن میں نوعمر افراد کے لیے ٹولز کے لنک، وسائل اور سرگرمیوں نیز بہبود سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

کیئررز ٹرسٹ کے پاس کورونا وائرس کے بارے میں نوعمر افراد کے لیے معلومات موجود ہیں

اگر آپ یا آپ کے زیر نگہداشت فرد کو علامات درپیش ہیں، نتیجہ مثبت ہے یا مثبت جانچ والے کسی فرد کا قریبی رابطہ ہیں

اگر آپ کو کورونا وائرس کی علامات درپیش ہیں

تنہائی کی مدت اور اگر آپ کو کورونا وائرس کی علامات درپیش ہیں، نتیجہ مثبت ہے یا ایسے فرد کا قریبی رابطہ ہیں جس کی جانچ مثبت آئی ہے تو آپ پر جو کام کرنا لازم ہے اور جو کام ہرگز نہیں کرنا ہے اس بارے میں مزید معلومات کے لیے گھر پر رہیں: ممکنہ یا تصدیق شدہ کورونا وائرس (COVID-19) کے انفیکشن والے گھرانوں کے لیے رہنمائی دیکھیں۔

COVID-19 کی علامات یا جانچ کے مثبت نتیجہ والے کسی بھی فرد کو چاہیے کہ گھر پر رہیں اور فوراً خود کو تنہا کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کو انفیکشن پہنچا سکتے ہیں، چاہے آپ میں علامات نہ ہوں۔

اگر آپ NHSٹیسٹ اینڈ ٹریس سے اطلاع کے بعد خود کو تنہا نہیں کرتے ہیں تو آپ پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ سے گھر پر رہنے اور خود کو تنہا کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے تو آپ NHSٹیسٹ اینڈ ٹریس کی امدادی ادائیگی کی اسکیم کی معرفت ‎500 £کی یک وقتی ادائیگی کے مستحق ہو سکتے ہیں۔

نگہداشت کے لیے متبادل انتظامات کرنا

آپ کو چاہیے کہ درج ذیل حالات میں نگہداشت کی فراہمی کے لیے متبادل انتظامات کریں:

  • آپ اور آپ کے زیر نگہداشت فرد ایک ساتھ نہیں رہتے ہیں اور آپ میں سے کسی کو بھی علامات لاحق ہوتی ہیں یا مثبت نتیجے کی اطلاع ملتی ہے

  • آپ اور آپ کے زیر نگہداشت فرد ایک ساتھ نہیں رہتے ہیں اور آپ میں سے کسی کو بھی یہ اطلاع ملتی ہے کہ آپ مثبت جانچ والے کسی اور فرد کا قریبی رابطہ ہیں

  • آپ اور آپ کے زیر نگہداشت فرد ایک ساتھ نہیں رہتے ہیں اور آپ کے گھرانے میں کسی کو بھی علامات لاحق ہوتی ہیں یا مثبت نتیجہ ملتا ہے

  • اگر نگرانی کے رشتے میں موجود لوگوں میں سے ایک (یا تو نگران یا زیر نگہداشت فرد) طبی لحاظ سے انتہائی مصیبت زدہ ہے یا شیلڈنگ کر رہا ہے اور دوسرے فرد کو علامات درپیش ہیں یا نتیجہ مثبت ہے

متبادل نگہداشت کا انتظام کرنے کے لیے، آپ اپنی لوکل اتھارٹی سے رابطہ یا اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ کام کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو،آپ NHS 111 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپنے مقامی نگرانوں کی امدادی تنظیموں سے رابطہ کرنا بھی مددگار ہو سکتا ہے۔ آپ کیئررز یوکے پر مقامی نگران کی تنظیموں کے بارے میں پتہ کر سکتے ہیں۔ آپ کا کنبہ کیئررز ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر مقامی خدمات کے بارے میں بھی معلومات تلاش کر سکتا ہے۔

اگر آپ اپنے زیر نگہداشت فرد کے ساتھ رہتے ہیں اور اس قدر علیل ہیں کہ نگہداشت نہیں کر سکتے تو اپنی لوکل اتھارٹی یا نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

خود کو تنہا کرنے کے دوران نسخے وصول کرنا

اگر آپ اپنے زیر نگہداشت فرد کے لیے عام طور پر نسخے وصول کرتے ہیں اور آپ خود کو تنہا کیے ہوئے ہیں تو، آپ کو متبادل انتظامات کرنے پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو آپ کو دوستوں اور کنبے سے تعاون طلب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

زیادہ تر فارمیسیز ہوم ڈیلیوری سروس فراہم کرتی ہیں۔ انہیں ٹیلیفون کر کے معلوم کریں کہ آیا یہ دستیاب ہے یا نسخوں تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے مقامی طور پر کوئی اور اسکیم چل رہی ہے۔

آپ NHSکے رضاکار جواب دہندگان سے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں جو دوائیں لانے یا خریداری کرنے جیسے امور میں مدد کر سکتے ہیں۔ 8 بجے صبح اور 8 بجے رات کے بیچ ‎ 0808 196 3646 پر کال کریں۔ NHS کے رضاکار جواب دہندگان جو تعاون پیش کر سکتے ہیں اس بارے میں معلومات یہاں موجود ہیں۔

فارمیسی کی ڈیلیوری کی خدمات پر سر دست دباؤ ہو سکتا ہے لہذا ضروری ہے کہ آپ ٹھیک وقت پر اپنے مکرر نسخوں کا آرڈر کریں، تاکہ مہیا کرنے میں تاخیر سے بچا جائے۔ مکرر نسخوں اور ڈیلیوری کی خدمات کے بارے میں معلومات آپ کے GP پریکٹس کی ویب سائٹ کی معرفت بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اگر متبادل کلیکشن کا انتظام کرنا ممکن نہ ہو تو، خود کو تنہا کرنے والے کسی فرد کے لیے اسی گھرانے میں کسی فرد کے لیے طبی رسد حاصل کرنے کے لیے لازمی ہونے پر گھر سے باہر نکلنا ممکن ہے۔

اگر آپ کے زیر نگہداشت فرد آپ کے ساتھ نہیں رہتا ہے اور خود کو تنہا کیے ہوئے ہے تو، پھر اس شرط کے ساتھ کہ آپ خود کو تنہا نہیں کیے ہوئے ہوں آپ معقول حد تک لازمی ہونے پر نسخے چھوڑنے کے لیے ان کے گھرانے میں داخل ہو سکتے ہیں۔ آپ کو زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک علامات یا مثبت جانچ والے فرد سے اپنی دوری بنائے رکھنی چاہیے۔