دنیا کی خبروں کی کہانی

بنگلادیشی ترقیاتی پروگراموں کے لئے برطانیہ کے امدادی پروگرام

برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مستقل سکریٹری مارک لوکاک نے بنگلادیش کا دوروزہ دورہ مکمل کرلیا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Mark Lowcock, UK Permanent Secretary for the Department for International Development (DFID),

Mark Lowcock, UK Permanent Secretary for the Department for International Development (DFID),

اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نے کہا:

‘‘برطانیہ طویل مدت سے بنگلادیش کا شراکت دار ہے۔ ہم ایک متحرک دوطرفہ بندھن رکھتے ہیں اورہمیں فخر ہے کہ ہم غربت کی روک تھام اور 2021ء تک اوسط آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں بنگلادیش سےمعاونت کررہے ہیں.

برطانیہ یہ عزم رکھتا ہے کہ ہمارا امدادی پروگرام جو بنگلادیش حکومت اور دوسرے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہا ہے وہ کامیاب ہو اوروسائل کی زیادہ سے زیادہ قدروصول ہو۔ اہمیت اس نتیجے کو حاصل ہوگی جو غریبوں کی زندگی پر، تعلیم حاصل کرنے والےلڑکوں اورلڑکیوں کی تعداد، صاف پانی اورماؤں کی محفوظ زچگی کے سلسلے میں حاصل ہوگا۔’’

اپنے دورے میں مارک لوکاک نے میر پورمیں غیر مراعات یافتہ بچوں کا تعلیمی پروگرام(یوسی ای پی)منصوبے کا دورہ کیاتاکہ وہاں زیرتعلیم بچوں سے ملاقات کرسکیں اورانہوں نے ترقیاتی اہداف کے باب میں ہنراورپیشہ ورانہ تربیت کیسے تعاون کرسکتی ہے، پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ایک ملبوساتی فیکٹری کا دورہ بھی کیا تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ رانا پلازہ المیے کے بعد برطانیہ کی امداد سے بنگلادیشی ملبوساتی شعبے میں تحفظ اور کام کے ماحول کو، خاص طورپرعورتوں کے لئے، کیسے بہتر بنایا جارہا ہے۔

کوریل کی کچی بستی میں ایک شہرکاری منصوبے کے ( جویوکے ایڈ اور یو این ڈی پی کی مالی امدادسے کام کررہاہے)دورے کے بعدمارک لوکاک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

'’میں نے آج ذاتی طور پر دیکھا ہے کہ یوکے ایڈ، صاف پانی کی فراہمی، حفظان صحت کی سہولیات اورپناہ گاہ کی فراہمی کس طرح غریبوں کی خاص طورپرعورتوں اور لڑکیوں کی زندگیوں میں تبدیلی پیداکررہی ہے۔ یہ ہمارے ترقیاتی تعاون کا بنیادی حصہ ہے۔ لیکن اس سے بھی زیادہ زبردست ایک اور قصہ ہے۔ ہم کمیونٹیوں کوان کی اپنی ترقی کے خود انتظام کے لئے بااختیار بنارہے ہیں۔ ان کمیونٹیوں کے نمائندے، جن میں ان جیسی کئی متاثر کن خواتین شامل ہیں جن سے میں ملا ہوں، اب مقامی حکومتوں کے اجلاسوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے اور ان کی ایک آوازہے اورسہولیات کے انتخاب کا موقع حاصل ہے۔’’

مارک لوکاک نےبراک(BRAC) کے چئیرمین سرفضلِ حسن عابدسے ملاقات کی:

'’مجھے برطانوی حکومت کی براک کے ساتھ اختراعی شراکت پر بڑا فخر ہے۔ ہم نے بنگلادیش کے نہایت غریب ترین عوام کو انتہائی غربت سے نکالنے کے لئے اورعورتوں اورلڑکیوں کو بااختیار بنانے، اورمستقبل کے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ دینے کے لئے کئی سال ایک ساتھ کام کیا ہے۔

برطانیہ براک کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے سب سے بڑا عطیات دہندہ ہے۔ یہ براک کے، غریب عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے اورنتائج کے حصول کے ریکارڈکی بنیاد پرہے.’’

شائع کردہ 18 March 2015