دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی بین الاقوامی ترقیاتی وزیرکا بنگلادیش کا دورہ

لن فیدراسٹون، بچپن میں شادی کے خاتمے اورعورتوں اورلڑکیوں پرتشدد کی روک تھام کے لئے کارروائی کا خودمشاہدہ کرنے کے لئےبنگلادیش کا دورہ کررہی ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
UK Parliamentary Under Secretary of State Lynne Featherstone

UK Parliamentary Under Secretary of State Lynne Featherstone

آج برطانیہ کی بین الاقوامی ترقیات کی وزیر لن فیدراسٹون ڈھاکا پہنچیں تاکہ بچپن میں شادی کے خاتمے اورعورتوں اورلڑکیوں پرتشدد کی روک تھام کے لئے کارروائی کا خودمشاہدہ کرسکیں.

ان کا یہ دورہ جولائی میں گرل سمٹ لندن کے بعد ہوا ہےجس میں لوگ اورحکومتیں دنیا بھر سے اقدامات کی حمایت کے لئے عہد کرنے کے لئےجمع ہوئیں۔ ڈھاکا میں ایک فالو-اپ کانفرنس میں وزیرتشدد کی متاثرین سے ان کے حالات کے بارے میں سنیں گی اوراپنی خاموشی کو توڑنے پران کی حوصلہ افزائی کریں گی اورجائزہ لیں گی کہ برطانوی حکومت بنگلادیش میں بچپن کی شادی کے خاتمے کی کوششوں میں کس طرح تعاون کرسکتی ہے.

ڈھاکا پہنچنے پر لن فیدراسٹون نے کہا،’‘میں بچپن کی شادی اورعورتوں اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کام کرنے والوں سے ملنے کی منتظر ہوں۔ میں ہرایک کو ترغیب دونگی کہ وہ بنگلادیش کو گرل سمٹ میں کئے گئے عہد کی تکمیل میں مدد دیں۔’’

وزیراعظم شیخ حسینہ نے گرل سمٹ لندن میں عہد کیا کہ بنگلادیش میں 15 سال سے کم عمرمیں شادی کا 2021ء میں اور 18 سال سے کم عمرمیں شادی کا 2041ء تک خاتمہ ہوجائیگا اور 2021ءتک 15 سے 18 سال کی عمر میں لڑکیوں کی شادی کی تعداد میں ایک تہائی سے زائد کمی ہوجائیگی.

لن فیدراسٹون وزیرمالیات ابو المال عبدالمحیط ، وزیربرائے امورخواتین واطفال مہرافروزچمکی اوروزیرمملکت برائے امور خارجہ محمد شہریارعالم اور پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر شارمین چودھری سے ملاقات کریں گی.

لن فیدراسٹون برطانیہ کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبے بھی دیکھیں گی جو خواتین کو معاشی طورسے بااختیار بنانے اورسماجی ترقی کے لئے ہیں۔ بنگلا دیش کے سب سے بڑے عطیات دہندگان میں سے دوسری برطانوی حکومت ملینیم ترقیاتی اہداف کی جانب پیش رفت اور ترقی میں بنگلادیش سے تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ بچپن کی شادی نہ صرف دنیا بھر میں ہر سال 14 ملین لڑکیوں کے حقوق کی پامالی ہے بلکہ یہ 8 میں سے 6 ملینیم ترقیاتی اہداف کے حصول میں رکاوٹ بھی ہے.

شائع کردہ 26 October 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 26 October 2014 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.