عید الفطر 2014ء:نک کلیگ کا وڈیوپیغام
نائب وزیراعظم نے ایک وڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے جس میں برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے پر مسرت موقع پرمبارکباد ارسال کی ہے.

نیچے دئیے گئے ٹائم لائن سلائیڈر میں وائے اریا (WAI ARIA)استعمال کیاگیا ہے۔ براہ مہربانی اپنے اسکرین ریڈرکی مناسبت سے ڈاکومینٹیشن کے ذریعےمزید معلومات حاصل کیجئیے
وڈیوپیغام
رمضان کے خاتمے پرمیں برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پرمسرت عید کی مبارکباد دیتا ہوں.
میں جانتا ہوں کہ روحانی اورجسمانی دونوں اعتبار سے رمضان کا مفہوم عبادت اورعقیدت کاایک کڑادورانیہ ہے جس میں آپ اللہ کے قریب ہونے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ (تعالی)نے قران میں کہا ہے’’ اے ایمان والو، روزے تمہارے لئے ایسے ہی ضروری ٹہرائے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے کے لوگوں پر ضروری ٹہرائے گئے تھے تاکہ تم متقی بنو”.
میں جانتا ہوں کہ روحانی اورجسمانی دونوں اعتبار سے رمضان کا مفہوم عبادت اورعقیدت کاایک کڑادورانیہ ہے جس میں آپ اللہ کے قریب ہونے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ (تعالی)نے قران میں کہا ہے’’ اے ایمان والو، روزے تمہارے لئے ایسے ہی ضروری ٹہرائے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے کے لوگوں پر ضروری ٹہرائے گئے تھے تاکہ تم متقی بنو’’.
آپ میں سے بہت سوں کے لئے، جو دوسرے عقائد اور لادین افراد کے ساتھ اس رحمت کے مہینے کو بانٹنا چاہتے ہیں، اس کامفہوم یہ ہے کہ اپنے دروازے اہل خاندان،دوستوں،ساتھیوں اورپڑوسیوں کے لئے کھول دئیے جائیں اورانہیں افطار پر خوش آمدید کہاجائے.
اس فراخدلانہ جذبے سے برطانیہ کامعاشرہ مزید کشادہ ہوتا ہےاوراس قدرحقیقی تبدیلی پیدا کرنے کے لئے میں آپ سب کا، اس عید الفطر کے موقع پر، شکریہ کرتا ہوں.
امید ہے کہ آپ عید کی مسرتوں سے لطف اندوز ہونگے.
عید مبارک!