تقریر

عام انتخابات 2015ء: وزیراعظم کی تقریر

عام انتخابات کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہرتقریرکی ہے.

Election 2015: Prime Minister's speech

وزیر اعظم کی تقریر دیکھئیے

میں نے ملکہ عالیہ سے ملاقات کی ہے اورمیں اب کنزرویٹوپارٹی کی اکثریتی حکومت بنارہاہوں.

مجھے فخرہے کہ میں نے 70 سال میں پہلی بارمخلوط حکومت قائم کی۔ اورمیں ان سب کا اورخاص طورپرآج کے دن، نک کلیگ کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس کی کامیابی کے لئے بہت محنت کی۔ انتخابات میں نظریات اوردلائل کا بے رحمانہ تصادم ہوتا ہے۔ اور کئی لوگ جو عوامی خدمات میں بے پناہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے ان خدمات میں کمی بھی دیکھی ہے.

مجھے فخرہے کہ میں نے 70 سال میں پہلی بارمخلوط حکومت قائم کی۔ اورمیں ان سب کا اورخاص طورپرآج کے دن، نک کلیگ کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس کی کامیابی کے لئے بہت محنت کی۔ انتخابات میں نظریات اوردلائل کا بے رحمانہ تصادم ہوتا ہے۔ اور کئی لوگ جو عوامی خدمات میں بے پناہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے ان خدمات میں کمی بھی دیکھی ہے.

تین ملین اپرنٹس شپ؛ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے مزیدمدد؛ ٹیکسوں میں کمی کرکے 30ملین افراد کے روزمرہ اخراجات کوقابل برداشت بنانے میں مدد؛ ایسے گھروں کی تعمیرجو لوگ خرید کے مالک بن سکیں؛ مزید لاکھوں روزگار کی تخلیق تاکہ لوگوں کا مستقبل بہتر ہوسکے۔

تین ملین اپرنٹس شپ؛ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے مزیدمدد؛ ٹیکسوں میں کمی کرکے 30ملین افراد کے روزمرہ اخراجات کوقابل برداشت بنانے میں مدد؛ ایسے گھروں کی تعمیرجو لوگ خرید کے مالک بن سکیں؛ مزید لاکھوں روزگار کی تخلیق تاکہ لوگوں کا مستقبل بہتر ہوسکے.

احترام کے ساتھ حکومت میں میرا ہمیشہ یقین رہا ہے۔اسی لئے گزشتہ پارلیمنٹ میں ہم نے اسکاٹ لینڈ اورویلزکوطاقت منتقل کی اوراسکاٹ لینڈ کے عوام کو ریفرینڈم کاموقع دیاکہ کہ آیا وہ برطانیہ کے اندررہنا چاہتے ہیں۔ اس پارلیمنٹ میں، میں اپنے وعدے کوپورا کرونگا اوراقتدار کی اس منتقلی پر جلد از جلد عملدرآمد کرونگا جس پرویلز، اسکاٹ لینڈاور شمالی آئر لینڈکے لئے تمام پارٹیوں نے اتفاق کیا تھا.

احترام کے ساتھ حکومت کا مطلب ہے یہ تسلیم کرنا کہ ہمارے برطانیہ میں برطانوی حکومت کے ساتھ مختلف قومیتوں کی اپنی حکومت ہو ۔ دونوں اہم ہیں اور ہمارے منصوبوں کے تحت ان تمام قومیتوں کی حکومت مزید طاقتوراور مزید ذمے دارہوجائینگی.

جب پانچ برس پہلے میں یہاں کھڑا تھا تو ہمارا ملک اقتصادی بحران کا شکار تھا۔ پانچ برس بعد برطانیہ بہت مستحکم ہوچکاہےلیکن اصل مواقع ابھی آنے والے ہیں۔ میں نے گزشتہ پانچ برس میں جو بھی دیکھا اور پھراب انتخابی مہم میں مشاہدہ کیا، اس نےایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس کے پاس بے مثال ہنر اور تخلیقی صلاحیت ہے، وہ ملک جس میں حس مزاح اور زبردست رحمدلی موجودہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم ان سب سے فائدہ اٹھائیں تو ہم ان جزائرپر اپنی قابل فخر تاریخ کے ساتھ ایک مزیدقابل فخر مستقبل کی تعمیر کرسکتے ہیں۔

ہم مل کر برطانیہ عظمی کو اس سے بھی عظیم تر بناسکتے ہیں .

شائع کردہ 8 May 2015