دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ کے وزیربرائے دفاع اور ممبر پارلیمنٹ رائٹ آنرایبل مائیکل فیلن کا ایک روزہ دورہِ پاکستان

"برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے"، برطانوی وزیردفاع

UK’s Secretary of State for Defence visits Pakistan

برطانیہ کے وزیربرائے دفاع اور ممبر پارلیمنٹ رائٹ آنرایبل مائیکل فیلن آج اپنے ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ رائٹ آنرایبل مائیکل فیلن کا حالیہ دورہ، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کئی اہم شعبوں بشمول دوطرفہ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔

برطانوی سیکریٹری مملکت برائے دفاع نے اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، پاکستانی وزیرِ دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ خارجہ سید طارق فاطمی سے اعلٰی سطحی ملاقاتیں کیں۔

رائٹ آنرایبل مائیکل فیلن نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط بندھن موجود ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس اہم شراکت کی وسعت اور گہرائی میں اضافہ ہوا ہے۔

میں نے آج اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں مضبوطی کے لیے درکار اقدامات اور علاقائی سلامتی کو درپیش مسائل پر سیاسی رہنمائوں اور عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔

برطانیہ پاکستانی عوام اور دفاعی اہلکاروں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کا احترام کرتا ہے۔ ہمارے دونوں ممالک اپنے عوام کو درپیش دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک غیر متزلزل عزم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ دیتا رہے گا۔

اختتام۔

رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون نمبر 92512012000ایڈیٹر کے لیے:

  1. برطانوی سیکریٹری مملکت برائے دفاع کے دورہ پاکستان کی تصاویرflickr gallery پر موجود ہیں۔

  2. برطانوی سیکریٹری مملکت برائے دفاع کے بارے میں معلومات https://www.gov.uk/government/ministers/secretary-of-state-for-defence پر موجود ہیں۔

شائع کردہ 6 August 2015